زلفی بخاری کے چہیتے اظہر حمید کھوکھر کو چیئرمین EOBI تعینات کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد : وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانی زلفی بخاری نے اپنے چہیتے افسر اظہر حمید کھوکھر کو دوبارہ چیئرمین تعینات کرنے کی تیاری مکمل کر لی ہے ۔

ذرائع کے مطابق زلفی بخاری نے اس غیر قانونی تعیناتی کے لئے بیوروکریسی کو ٹاسک دے دیا گیا ہے ۔ سیکرٹری سمندر پار پاکستانی اور انسانی وسائل ڈاکٹر ہاشم پوپلزئی کی ریٹائرمنٹ سے صرف 3 دن قبل 3 مئی 2021 کو چیئرمین EOBI کی سلیکشن کے لیے انٹرویو رکھا گیا ہے ۔حیران کن بات یہ ہے کہ یہ کام اتنی راز داری سے کیا گیا کہ امیدواروں کو انٹرویو کے لئے کال لیٹر بھی جاری نہیں کیے گئے ۔

واضع رہے کہ اس پوسٹ کے لئے اشتہار بھی خلاف ضابطہ صرف ایک اردو اخبار ’’روزنامہ دنیا‘‘ میں دیا گیا ۔ جب کہ قانونی طور پر یہ اشتہار کم از کم دو مستند اخبارات جن میں ایک اردو اور ایک انگریزی روزنامے ہونا چاہئے ان میں شائع ہونا ضروری تھا ۔ حیران کن بات یہ ہے کہ اشتہار کی اشاعت سے قبل ہی موجودہ سیکریٹری ہاشم پوپلزئی نے اظہر حمید کھوکھر کی دوبارہ تعیناتی کی سفارشات 2 دسمبر 2020 کو ایی او بی آئی کے بورڈ آف ٹرسٹیز کی 24 Emeegent میٹینگ میں بطور صدر بورڈ آف ٹرسٹیز کی حیثیت سے دیں تھیں ۔

مذید پڑھیں :غیر قانونی کنکشن روکنے پر PTI کے MNA کا واٹر بورڈ ملازم پر تشدد

جب کہ ایسی کسی بھی تعیناتی کا بورڈ آف ٹرسٹیز کو قطعا قانونی اختیار حاصل نہیں ہے ۔ جس کے باوجود ہاشم پوپلزئی اظہر حمید کھوکھر کیلئے خلاف ضابطہ کام انجام دیا ہے ۔ باخبر ذرائع سے یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ ای او بی آئی کے دو افسران عاصم رشید ، ڈائریکٹر فنانس کیڈر ہیڈ آفس کراچی میں تعینات ہیں ، ان کے ساتھ ڈاکٹر جبران حسین ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر فیلڈ حسن ابدال میں تعینات ہیں ۔

ان دونوں افسران نے محض اسلام آباد میں رہنے کی خاطر بھاری سفارشات سے اپنی ڈیوٹی کے بہانے متعلقہ وزارت میں تعیناتی کروائی ہوئی ہے ۔ یہ دونوں افسران بھی اظہر حمید کھوکھر کی خوشنودی حاصل کرنے کے لئے رات دن جی حضوری میں لگے ہوئے ہیں ۔ جس کی واضح مثال ان دونوں افسران کی جانب سے چیئرمین ای او بی آئی کے لئے اپلائی کرنے والے 12 امیدواروں کو جمعہ کی شام کو کال لیٹر جاری کرنے کے بجائے بذریعہ وٹس ایب اطلاع کرنے پر اکتفا کیا ہے ۔

الرٹ کو موصول ہونے والے اس وٹس کال لیٹر کا عکس ذیل میں دیکھا جا سکتا ہے ۔

واضح رہے کہ عام طور پر کسی بھی قسم کی چھوٹی سی چھوٹی سرکاری نوکری کے لئے متعلقہ امیدواروں کو باقاعدہ طور پر کال لیٹر کم از کم ایک ہفتہ پہلے جاری کیا جاتا ہے ۔ لیکن معاون خصوصی کے من پسند لاڈلے اظہر حمید کھوکھر کے لئے کھلم کھلا Procedural Violations کی جا رہی ہیں ۔

واضح رہے کہ ڈاکٹر عشرت حسین مذکورہ امیدواروں کے انٹرویو کریں گے ۔ تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ مذکورہ 12 افراد میں سے بیشتر افراد کی عمریں 40 سے 62 سال کے درمیان ہیں ۔ تاہم حکومت نے 40 کے بجائے 55 سے 62 سال عمر بتائی اور یہ رولز کی خلاف ورزری کی ہے ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اظہر حمید کھوکھر سیرین ایئر لائن کی پرواز ER-502 کے ذریعے کراچی سے ساڑھے 12 بجے اسلام آباد کے لئے روانہ ہونگے ۔ مبینہ طور پر ان کی ٹکٹ بھی ای او بی آئی کے ایک افسر نے کروائی ہے ۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *