ریاستِ مدینہ میں پنجاب کی 437 مساجد میں اعتکاف پر پابندی عائد

لاہور : عمران خان کی ریاست مدینہ میں محکمہ اوقاف پنجاب نے اپنی مساجد و درگاہوں میں اعتکاف پر پابندی عائد کر دی ہے ۔ 

الرٹ کو موصول ہونے والے آفس آرڈر کے مطابق اسسٹنٹ ڈائریکٹر جنرل ایڈمن اول نے یکم مئی کو حکم جاری کیا ہے کہ کورونا کے خطرے کے پیش نظر صوبے بھر کی مساجد میں اعتکاف پر پابندی لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔

جس کی وجہ سے اس سال رمضان میں مساجد میں لوگ اعتکاف نہیں بیٹھ سکیں گے ۔ جب کہ پابندی کا فیصلہ کورونا وائرس کے خدشے کے پیش نظر کیا گیا ہے ۔ مذکورہ آرڈر پنجاب بھر کی تمام مساجد کے منیجرز ، ضلعی خطبا ، زونل خطبا ، زونل ایڈمنسٹریٹرز کو بھیج دیا گیا ہے ۔ جب کہ اس کے علاوہ سیکرٹری ، چیف ایڈمنسٹریٹر ، ڈائریکٹر جنرل ، ایڈیشنل سیکرٹری اوقاف کو بھی اس سے آگاہ کر دیا گیا ہے ۔

مذید پڑھیں :حافظ ابوبکر شیخ کی رحلت JUI کیلئے بڑا نقصان ہے : مولانا فضل الرحمن

معلوم رہے کہ پنجاب میں کل 437 وقف مساجد ہیں ، جن میں 147 مساجد وقف مدارس کے ساتھ رجسٹرڈ ہیں ۔ ان تمام 437 مساجد میں اعتکاف نہیں ہو سکے گا ۔ اس حوالے سے نمائندہ الرٹ نے محکمہ اوقاف پنجاب کے ڈائریکٹر جنرل محکمہ اوقاف پنجاب طاہر رضا بخاری سے رابطہ کیا تو انہوں نے اس کی تصدیق کی ہے ۔

محکمہ اوقاف کے مطابق صوبے میں مسلسل بے قابو ہوتی کورونا وبا کے باعث اعتکاف پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کرنا پڑا ہے ۔ دوسری جانب صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے عالمی وباء کورونا وائرس کی احتیاطی تدابیر پر عمل در آمد کے لئے 14 علما کرام سے ٹیلی فونک رابطہ بھی کیا ہے اور انہیں بھی اعتکاف کے حوالے سے پابندی کا کہا گیا ہے ۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *