عالمی یومِ مزدور کے موقع پر مزدوروں کو بے گھر کرنے کی کوشش

کراچی : نئے پاکستان میں مزدوروں کے عالمی دن کے موقع پر مزدوروں کو بے گھر کرنے کی کوشش

آج صبح ریتی لائن ڈسٹرکٹ ساوتھ میں ریلوے انتظامیہ کی جانب سے پولیس کی بھاری نفری لے کر بغیر کسی نوٹس کے علاقے کے مزدوروں کے گھر مسمار کرنے پہنچ گئی ۔

مذید پڑھیں :اورنگی اور گجر نالہ متاثرین کے ساتھ کشمیر و فلسطین جیسا سلوک بند کیا جائے :عوامی ورکر پارٹی

شمیم ممتاز نے موقع پر پہنچ کے مزدوروں کی آواز بن کر انتظامیہ سے بات چیت کیں ۔ آج دنیا بھر میں مزدوروں کا عالمی دن منایا جا رہا ہے ۔ ان کی محنت اور کوششوں کو سراہا جا رہا ہے۔ اور نیازی حکومت غریبوں کے گھر مسمار کر رہی ہے ۔

پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما شمیم ممتاز کا کہنا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی غریبوں کی جماعت ہے ۔ پاکستان پیپلز پارٹی اس گھناؤنے عمل کی بھر پور مذمت کرتی ہیں ۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *