ٹھٹھہ : پولیس اہلکار دوستوں سمیت ہم پر تشدد کرتا ہے : متاثرہ خاتون

ٹھٹھہ : دھابیجی ماڈل کالونی کی رہائشی خواتین کلثوم بھٹو ، ناہید منیر راجپر ، شمائلہ راجپر ، فرحان راجپر نے دھابیجی پریس کلب میں میڈیا کو بتایا ہے کہ پولیس اہلکار ستار مہر ہر روز اپنے بیٹوں، دوستوں کے ساتھ ملکر ہم پر تشدد اور ہراسمنٹ کرتا رہتا ہے۔

خاتون نے کہا کہ ستار مہرنے بچوں کی معمولی جگھڑوں پر ہمارے معصوم بچوں ,مردوں اور خواتین کو بے دردی سے تشدد کا نشانہ بنایا ہے.

کلثوم بھٹو نے ایس ایس پی ٹھٹھہ سے اپیل کی کہ وہ بااثر افراد کے خلاف فوری طور پر قانونی کارروائی کریں اور ہمیں تحفظ فراہم کریں

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *