رواں سال 20-T ورلڈ کپ بھارت کے بجائے UAE میں ہونے کا امکان

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ

نئی دلی : بھارتی کرکٹ بورڈ کا ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ یو اے ای میں کرانے پر غور کر رہی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ یو اے ای میں کرانے کے پلان پر غور شروع کر دیا ۔

بی سی سی آئی کے جنرل منیجر گیم ڈویلپمنٹ دھیرج ملہوترا کا کہنا ہے کہ ایونٹ کے بھارت میں انعقاد کیلیے ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں، حال ہی میں ٹورنامنٹ کے ڈائریکٹرز میں شامل ہوا ہوں، سب کی ترجیح یہی ہے کہ میچز کی بھارت میں میزبانی کریں۔

مذید پڑھیں :سیاسی بھرتی یونے والے FIA کے 52 افسران نوکری سے فارغ

دھیرج ملہوترا نے کہا کہ آئی سی سی کیساتھ بات چیت میں ایونٹ کے بھارت میں انعقاد کیساتھ بدترین صورت حال سمیت تمام آپشنز پر غور کیا جا رہا ہے ۔

ایک سوال پر ملہوترا نے کہا کہ اگر ورلڈ کپ کو بھارت سے منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا تو مقابلوں کا یو ای اے میں انعقاد ہو گا ۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *