واٹر بورڈ کا ملازمین کو پینشن اور لیوانکیشمنٹ 5 مئی کو دینے کا اعلان

کراچی : ایم ڈی واٹر بورڈ اسداللہ خان نے کہا ہے کہ وزیر بلدیات و چیئرمین واٹر بورڈ سید ناصر حسین شاہ کی خصوصی ہدایت پر واٹر بورڈ ملازمین کو اپریل کی تنخواہ 3 مئی کو ریٹائرڈ ملازمین کو پینشن 4 اور تمام ملازمین کو سالانہ لیو انکیشمنٹ 5 مئی کو جاری کر دی جائے گی .

یہ اعلان انہوں نے واٹر بورڈ کی سی بی اے اور تمام لیبر یونینز کے نمائندوں کے اجلاس سے خطاب کے دوران کیا، انہوں نے کہا کہ واٹر بورڈ ملازمین تمام سال ہر قسم کے حالات میں شہر کراچی کو پانی کی فراہمی اور نکاسی آب کی سہولت بغیر کسی ناغہ بہم پہنچاتے ہیں ۔

مزید پڑھیں :جامعہ اردو :عدالت نے مستقل VC کے تقرر میں حائل دیوار گرا دی

وزیر بلدیات کی ہدایت ہیں کہ واٹر بورڈ کے محنت کشوں کو قواعد کے مطابق حاصل تمام حقوق بروقت فراہم کیئے جائیں، خصوصا رمضان المبارک کے موقع پر تنخواہ و لیوانکیشمنٹ کی ادائیگی ہر صورت ممکن بنائی جائے ۔

واٹربورڈ ملازمین کو طبی سہولیات کی بہتر فراہمی کیلئے بھی موثر اقدامات کیئے جا رہے ہیں ۔ اجلاس میں واٹر بورڈ کے استحکام، صوبہ کی ترقی و ملک کی سلامتی کیلئے خصوصی دعا کی ìگئی، ایم ڈی واٹر بورڈ اسداللہ خان نے واٹر بورڈ کی لیبر یونینز کے نمائندوں کی گزارشات بھی سنیں اور ان کےمسائل کے حل کیلئے احکامات جاری کیئے ۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *