تحریک لبیک کو کالعدم قرار دینے والوں کو NA-249 کی عوام نے کالعدم کیا : TLP شوری

لاہور : جامع مسجد رحمۃ للعالمین صلی اللہ علیہ وسلم سے جاری تحریک لبیک پاکستان کی مجلس شوریٰ نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ سخت کریک ڈاؤن گرفتاریوں اور ظلم و جبر کے باوجود این اے 249 کے ذمہ داران ، کارکنان اور ووٹروں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں ۔

حقیقتا اس حلقے کے لوگوں نے پورے پاکستان کے عاشقان رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے دل جیت لیے ہیں ۔تحریک لبیک کو چند روز پہلے کالعدم قرار دینے والے پہلے ہی معرکے میں کالعدم ہوگئے اور کہیں انکا ذکر نہیں، اللہ کے فضل سے ہم یہ سیٹ جیتے ہوئے ہیں ہمارے دل مطمئن ہیں ۔

مذید پڑھیں :بحریہ ٹائون کے مرکزی گیٹ پر JUI احتجاج کا عندیہ

ووٹروں کا شکریہ ادا کرتے ہیں اور یقین دلاتے ہیں کہ آپکے مینڈیٹ کا تحفظ ہر صورت یقینی بنائیں گے،ہمارے مینڈیٹ پر ڈاکہ مارنے والے جلد بے نقاب ہونگے ۔

الحمد للہ اسیران ناموس رسالت کی رہائی کا عمل جاری ہے ، محبوب علیہ السلام کی عزت و ناموس کی اس تحریک کو دنیا کی کوئی طاقت ختم نہیں کر سکتی ۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *