کراچی، این اے 249، ضمنی انتخابات کے دوران بڑا اسکینڈل سامنے آگیا

کراچی: بلدیہ ٹاؤن میں ہونے والے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 249 کے ضمنی انتخاب کے دوران پریزائڈنگ افسر کی منظم دھاندلی سامنے آگئی.

گورنمنٹ بلدیہ بوائز اسکول پی ایس 109 کے پریزائڈنگ افسر شعیب عالم نے دوپہر کے 2 بجنے سے پہلے پی فارم 45 تیار کرکے ایجنٹوں سے دستخط کر والیے۔ جب کہ فارم 45 پر دستخط پولنگ ختم اور گنتی مکمل ہونے کے بعد ہوتے ہیں۔

مزید پڑھیں: پولنگ اسٹیشنز میں مسلح افراد کی خبر کی تردید

اطلاع ملنے پر پی ایس پی کے رہنما حسان صابر پولنگ اسٹیشن پہنچ گئے، حسان صابر کے مطالبے پر پریزائیڈنگ آفیسر نے دستخط شدہ فارم 45 کینسل کردیے۔

الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ فارم 45 اور 46 مرتب ہونے تک دستخط نہیں لیے جاسکتے۔ الیکشن کمیشن نے پریزائڈنگ آفیسر کے اقدام کا نوٹس لے لیا۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *