ناصر حسین شاہ کا PPP امیدوار کی کامیابی پر MWM کا شکریہ

کراچی : صوبائی وزیر ناصر حسین شاہ اور قادر خان مندو خیل کا رہنما ایم ڈبلیو ایم علامہ مبشر حسن کو ٹیلی فون کر کے شکریہ ادا کیا ہے ۔ہم حلقہ این اے 249 ضمنی انتخاب میں حمایت پر مجلس وحدت مسلمین کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔

قادر خان مندوخیل کا کہنا ہے کہ حلقہ این اے 249 ضمنی انتخاب میں ساتھ دینے پر علامہ مبشر حسن اور مجلس وحدت کے قائدین کا شکر گزار ہوں ۔

مذید پڑھیں :کراچی : PPP کی جیت ، PMLN مسحتکم اور PTI کی بری طرح شکست

علامہ مبشر حسن رہنما ایم ڈبلیو ایم کا کہنا ہے کہ مجلس وحدت مسلمین کی جانب سے ضمنی انتخاب میں کامیابی پر پاکستان پیپلزپارٹی کے امیدوار اور قائدین کو مبارکباد پیش کرتے ہیں ۔حلقہ این اے 249 ضمنی انتخاب میں کامیابی پر قادر خان مندوخیل کو مبارک باد پیش کرتے ہیں ۔

علامہ مبشر حسن کا کہنا ہے کہ امید کرتے ہیں حلقہ این اے 249 حلقے کی انتظامی حوالے سے محرومیاں دور ہوں گی ۔حلقہ این اے 249 ضمنی انتخاب میں عوام نے جعلی تبدیلی کے دعوے داروں کو مسترد کر دیا ۔ قادر خان مندوخیل کا تعلق ایسی حلقے سے ہے ان شاء اللہ یہ حلقے میں حقیقی تبدیلی لائیں گے۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *