کراچی : PPP کی جیت ، PMLN مسحتکم اور PTI کی بری طرح شکست

کراچی : قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 249 میں ضمنی الیکشن کے نتائج جاری ہو گئے ۔ این اے 249 غربی II کے ضمنی انتخاب کا معرکہ پیپلز پارٹی کے قادر خان مندوخیل نے جیت لیا ہے ۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار محض 683 ووٹ کے فرق سے کامیاب ہوئے ،پی ٹی آئی کے امیدوار امجد آفریدی کو بدترین شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے ۔

پاکستان پیپلز پارٹی کا بڑا اپ سیٹ سامنے آیا ہے ، 1988 کے بعد 2021 میں اس حلقے کی نشست دوبارہ حاصل کر لی ہے ۔ پاکستان تحریک انصاف نے فیصل وائوڈا کے استعفی سے خالی ہونے والی قومی اسمبلی کی نشست 7551 ووٹ سے کھو دی ہے ۔ فاتح امیدوار قادر خان مندوخیل نے 16156 ووٹ حاصل کر کے فتح حاصل کی ہے ۔

مذید پڑھیں :واٹر بورڈ : راشد صدیقی کیخلاف NAB تحقیقات شروع

پاکستان مسلم لیگ نون کے امیدوار مفتاح اسماعیل 15473 ووٹ لے کر ایک بار پھر دوسری پوزیشن پر ہیں ۔پاکستان تحریک انصاف کے امجد اقبال آفریدی 8922 ووٹ حاصل کرکے پانچویں پوزیشن پر رہے ۔ ایم کیو ایم پاکستان کے امیدوار حافظ مرسلین 7511 ووٹ حاصل کرکے چھٹی پوزیشن پر رہے ۔

کالعدم تحریک لبیک کے امیدوار نزیر احمد 11125 ووٹ حاصل کر کے تیسرے نمبر پر رہی ہے ۔ پاک سرزمین پارٹی کے امیدوار سید مصطفی کمال 9227 ووٹ حاصل کرکے چوتھے نمبر پر رہے ۔ ضمنی انتخاب میں 72740 ووٹ ووٹ کاسٹ کیے گئے ہیں ۔ ووٹنگ کا تناسب 21.64 فیصد رہا، 731 ووٹ مسترد کیے گئے ہیں ۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *