بحریہ ٹائون کے مرکزی گیٹ پر JUI احتجاج کا عندیہ

کراچی : جمعیت علمائے اسلام نے بحریہ ٹائون کے خلاف دبنگ اعلان کر دیا ہے ۔

سیکریٹری جنرل جمعیت علمائے اسلام سندھ راشد محمود سومرو نے بیان جاری کیا ہے کہ بحریہ ٹائون خلاف ہمیشہ آواز اٹھائی ہے ۔ بحریہ ٹائون کو جس طرح پاکستان پیپلز پارٹی نے زمین دی ہے ۔

جیسے سندھ کے حکمرانوں کے باپ کی جاگیر ہو ، سن لو یہ تمہارے باپ کی جاگیر نہیں ، یہ زمین سندھ کے غریب لوگوں کی ہے ۔ راشد محمود سومرو نے اعلان کیا کہ سندھ دشمن منصوبے فوری بند کئے جائیں ۔

مذید پڑھیں :بینک الفلاح اور EOBI کے مابین ڈھائی ارب روپے کا نیا اسکیندل سامنے آ گیا

معصوم لوگوں سے ظلم بند کیا جائے ورنہ جمعیت علمائے اسلام بحریہ ٹائون کے مین گیٹ پر تاریخی احتجاج کرے گی ۔

ادھر راشد محمود سومرو کے اعلان کے بعد جمعیت علمائے اسلام کے کارکنان میں جوش و جذبے کے تحت اظہارِ کیا جا رہا ہے کہ اگر قائد حکم کریں تو رمضان میں بھی ہم احتجاج کر سکتے ہیں ۔

 

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *