ہرارے ٹیسٹ؛ زمبابوے پہلی اننگز میں 176 رنز پر ڈھیر

پاکستان

ہرارے: پہلی اننگز میں زمبابوے کی ٹیم صرف 176 رنز پر آؤٹ ہوگئی جب کہ پاکستان کی بیٹنگ جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق ہرارے میں کھیلے جارہے پاکستان اور زمبابوبے کے درمیان پہلے ٹیسٹ میچ کا ٹاس میزبان ٹیم نے جیت کر پہلے خود بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا تاہم قومی بولرز نے زبردست بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے زمبابوے کی ٹیم کو پہلے ہی روز 176 رنز پر آؤٹ کردیا۔

زمبابوے کی جانب سے پرنس مسواورے 11، کیون کاسوزا 0 ، رائے کایا 48، تریسائی مساکڈزا 14، کپتان برینڈن ٹیلر 5، مِلٹن شمبا 27، وکٹ کیپر بلے باز ریجِس چاکبوا 19، ڈونلڈ ٹریپانو 28 رنز بناکرآؤٹ ہوئے۔ پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی اور حسن علی نے 4،4 وکٹیں حاصل کیں۔

دوسری جانب پہلے دن کے اختتام پر پاکستان نےبغیر کسی نقصان کے 103 رنز بنالیے ہیں۔ عابد علی56 اور عمران بٹ 43 رنز پر ناٹ آؤٹ ہیں۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *