فردوس شمیم نقوی مسجد سے باہر نکال دیئے گئے .

میر پور خاص ، سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء فردوس شمیم نقوی کو مسجد سے  باہر نکال دیا گیا۔

میرپورخاص میں تیزگام حادثےمیں جاں بحق افراد کی نماز جنازہ ادا کی گئی ، اس دوران پی ٹی آئی رہنماء فردوس شمیم نقوی بھی سانحہ تیز گام میں جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین سے تعزیت کے لیے میرپورخاص کی مسجد نبی رحمت پہنچے تھے کہ انہوں جہاں لوگوں نے ان کے خلاف شدید نعرے بازی کی تھی .

فردوس شمیم نقوی کی جانب سے تبلیغی جماعت سے متعلق نازیبا الفاظ استعمال کرنے پروہاں موجود لوگ مشتعل ہوگئے اورشدید احتجاج کرتے ہوئے انہیں مسجد سے باہر نکال دیا ۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *