کراچی : الیکشن کمیشن کا کیمپ گرنے سے GBSS کا استاذ شدید زخمی

کراچی : GCT کالج میں الیکشن کمیشن کے ناقص انتظامات کے باعث ٹینٹ نمبر 5 میں بیٹھے ہوئے GBSS گرم چشمہ منگھو پیر کے ٹیچر رمضان کے سر پر شامیانے کا پول گرا ۔

جس کے باعث اس کے سر میں 8 ٹانکے لگے ۔ افسوس کا مقام یہ تھا کہ اسں ٹیچر کو اپنی مدد آپ کے تحت سیول ہسپتال منتقل کیا گیا ۔ اس پورے واقعے میں میں الیکشن کمیشن کے کسی زمہ دار نے رابطے کی زہمت گوارا نہیں کی ۔ اگر اس کی جگہ کسی دوسرے محکمہ کے کسی فرد کے ساتھ ایسا واقع ہوتا تو یقیناً اسکی مناسب انداز میں علاج معالجہ ہو چکا ہوتا ۔

مذید پڑھیں :واٹر بورڈ : راشد صدیقی نے ناصر شاہ کے نام پر منگھو پیر میں 5 ہائیڈرنٹس چلا دیئے

لیکن افسوس اساتذہ کا کوئ پرسان حال نہیں ۔ زخمی استاد کو موت اور زندگی کے کشمکش میں تھا۔ اس وقت اسے جلد از جلد ہسپتال پہنچانا تھا۔ اس وجہ سے تصویر نکالنا ممکن نہیں تھا ۔

ادھر اساتذہ نے شکوہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج واقعی استاد کے مقام اور مرتبے کا معلوم ہوا ہے کیوں کہ استاد 20 منٹ تک زندگی اور موت کی کشمکش میں جی سی ٹی کی زمین پر پڑا رہا مگر اس دوران 100 گاڑیاں وہاں موجود ہونے کے باوجود بھی کسی زمہ دار کو اسے Rescue کرنے کی ضرورت محسوس نہیں ہوئی ۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *