بھارتی اداکار کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر گرفتار

بھارتی اداکار

پولیس نے کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے پر اداکار جمی شیرگل کو حراست میں لے لیا۔

تفصیلات کے مطابق پولیس نے بالی ووڈ اداکار جمی شیر گل کو کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے پر گرفتار کیا۔ وہ پنجاب کے شہر لدھیانہ کے ایک پرائیوٹ اسکول میں اپنی نئی ویب سیریز ’’یور آرنر ٹو‘‘ کی شوٹنگ میں مصروف تھے۔

پولیس نے موقع پر پہنچ کر بھارتی اداکار جمی شیرگل سمیت ویب سیریز کے نیشنل ایوارڈ یافتہ ہدایت کار کو بھی حراست میں لے کر کورونا ایس اوپیز کی خلاف ورزی کرنے کا مقدمہ درج کرلیا جس میں 35 لوگوں کو نامزد کیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق جمی شیر گل اور ویب سیریز کے ہدایت کار ایشور نواس سمیت 100 سے زائد ممبران کورونا ایس او پیز کو فالو نہیں کررہے تھے اور نہ ہی دوران شوٹنگ انہوں نے ماسک پہن رکھے تھے جب کہ ان کے پاس اسکول میں شوٹنگ کا اجازت نامہ بھی موجود نہیں تھا جس پر ان کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *