کراچی : NA-249 پریزائیڈنگ افسران کو مجسٹریٹ کے اختیارات مل گئے

کراچی : این اے 249 کے ضمنی انتخاب کے دوران پریزائیڈنگ افسران کو مجسٹریٹ کے اختیارات دیدے گئے ، پریزائیڈنگ افسران خلاف ورزی کرنے والوں کو سزا سنا سکیں گے ۔

ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسر سید ندیم حیدر کا کہنا ہے کہ پولنگ اسٹیشن کے قریب لائوڈ اسپیکر کے استعمال اور شور شرابے پر پابندی ہو گی ، خلاف ورزی کرنے والے شخص کو پریزائڈنگ افسر 3 ماہ تک قید کی سزا سنا سکتا ہے ۔ بیلٹ پیپر چھیننے، خراب کرنے یا لے جانے والے کو 6 ماہ قید سمیت 20 ہزار روپے نقد جرمانے کی سزا دے جا سکتی ہے ۔

مذید پڑھیں :واٹر بورڈ : راشد صدیقی نے ناصر شاہ کے نام پر منگھو پیر میں 5 ہائیڈرنٹس چلا دیئے

ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسر سید ندیم حیدر کا کہنا ہے کہ پریزائڈنگ افسران ووٹ کی رازداری ظاہر کرنے والے شخص کو 6 ماہ قید کی سزا دے سکتے ہیں ۔ سیاسی جماعتوں کو پولنگ اسٹیشن کے 400 میٹر سے باہر کیمپ لگانے کی اجازت ہو گی ، پولنگ اسٹیشن کے اندر موبائل فون کا استعمال ممنوع ہو گا ۔

ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسر سید ندیم حیدر کے مطابق پولنگ ایجنٹس بھی فون استعمال نہیں کر سکیں گے ۔ پریذائیڈنگ افسران کے علاوہ کسی کو موبائل فون کے استعمال کی اجازت نہیں ہو گی ۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *