محکمہ محنت نے NA-249 الیکشن کے روز محنت کشوں کو چھٹی کیوں دی ؟

کراچی : حکومت سندھ کا ضمنی الیکشن پر اثر انداز ہونے کا انوکھا کاررنامہ سامنے آیا ہے ۔ الیکشن سے قبل کسی بھی قسم کی تقرری و تابدلہ ممنوع ہے تاہم اس کے باوجود اس حلقے میں سب سے زیادہ محنت کشوں کے ادارے قایم ہیں ۔

این 249 ضمنی انتخابات سے قبل محکمہ محنت سندھ نے فیکٹری ملازمین کو چھٹی دے دی ہے ۔ محکمہ محنت کا فیکٹری ملازمین کے لئے 29 اپریل کا عام کا اعلان کیا گیا ہے ۔

مزید پڑھیں :واٹر بورڈ : راشد صدیقی نے ناصر شاہ کے نام پر منگھو پیر میں 5 ہائیڈرنٹس چلا دیئے

این اے 249 کے حلقہ میں رہنے والے مزدور اور فیکٹری ملازمین کے لئے 29 اپریل عام تعطیل ہو گی ۔ سیکرٹری محنت و افرادی قوت سندھ رشید سولنگی نے عام تعطیل کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے ۔

معلوم رہے کہ محکمہ محنت سندھ میں گزشتہ 7 برس سے ایک ہی سیکرٹری عبدالرشید سولنگی تعینات ہیں ۔ جن کے دور میں سکھر ، حیدر آباد ، کراچی میں لیبر کے درجنوں پروجیکٹس میں بڑے پیمانے پر خورد برد کی گئی ہے ۔

مذید پڑھیں :جئے سندھ کا خطرناک ملزم زاہد جکوئی CTD کے ہاتھوں گرفتار

سندھ ایمپلائز سوشل سیکورٹی انسٹی ٹیوشن (سیسی ) ، ورکر ویلفیئر بورڈ ، ڈائریکٹوریٹ لیبر میں عبدالرشید سولنگی کی سیٹنگ کے او پی ایس افسران تعینات ہیں ۔ جو مبینہ طور ہر براہ راست عبدالرشید سولنگی کو رقم فراہم کرتے ہیں ۔ عبدالرشید سولنگی کے آنے کے بعد سے پروجیکٹس کے علاوہ تمام فنڈز میں بڑے پیمانے پر غبن کی تحقیقات سے پوشربا انکشافات سامنے آ سکتے ہیں ۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *