کراچی : NA-249 میں PSP کارکنان نے PPP جیالوں پر حملہ کر دیا

کراچی : قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 249 کے علاقے بلدیہ نمبر 4 میں پاکستان پیپلز پارٹی کی ریلی گذر رہی تھی کہ اس دوران ریلی پر مبینہ طور پر پی ایس پی کے مسلح کارکنان نے حملہ کر دیا ۔ جس میں متعدد کارکنان زخمی ہو گئے ۔

جنہیں ابتدائی طبی امداد کے لئے قریبی اسپتال پہنچایا گیا ۔واقعہ کے بعد پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی ۔

انفارمیشن سیکرٹری پیپلز یوتھ آرگنائزیشن کراچی فرید میمن کے مطابق پیپلز یوتھ کے کارکنان کو پی ایس پی کے کارکنان نے زد و کوب کیا اور اندھا دھندھ فائرنگ کر دی ۔پی ایس پی کی ریلی میں موجود دہشت گردوں کی جانب سے جنرل سیکریٹری پی پی پی آصف موسٰی کو جان سے مرنے کی دھمکی کی سخت مذمت کرتے ہین ،پی ایس پی کے امیدوار کی ایماء پر پی پی پی آفس پر حملے کی مذمت کرتے ہیں ۔

دفتر میں موجود پی پی پی اور پیپلز یوتھ کے کارکنان پر پی ایس پی کے دہشت گردوں نے بلا اشتعال حملہ کیا ،قانون نوفذ کرنے والے ادارے اس حملے کا نوٹس لیں اور ذمہ داروں کو فی الفور گرفتار کریں ۔پی پی پی اور پیپلز یوتھ کے پُر امن کارکنان پر حملہ اس بات کی علامت ہے کہ شہر کراچی میں اب بھی بدامنی پھیلانے والے عناصر موجود ہیں ۔

مذید پڑھیں :تمام امتحانات 15 جون، A اور O لیول امتحانات 6 ماہ کیلئے ملتوی

صدر پیپلز یوتھ آرگنائزیشن کراچی راشدخاضخیلی کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی کی ریلی پر حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں ۔پی ایس پی کے غنڈوں نے منصوبہ بندی کے تحت پی پی پی آفس پر حملہ کیا ہے ، ہم الیکشن کمیشن و قانون نافذ کرنے والے اداروں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ پی ایس پی کے بھیس میں موجود دہشت گردوں کو سزا دی جاۓ ۔

پیپلز یوتھ آرگنائزیشن سندھ کے صدر جاوید نایاب لغاری کا این اے 249 میں پی پی پی ریلی پر حملے کی سخت مذمت کی ہے ۔پیپلز یوتھ کے طاہر گُل اور اظہر کولاچی شدید زخمی ہیں ، پیپلز پارٹی کے پُر امن کارکنان پر حملہ تشوشناک ہے ، قانون نافذ کرنے والے ادارے پُر امن ریلی پر حملہ کرنے والے دہشت گردوں کے خلاف فی الفور ایکشن لیں ۔

مذید پڑھیں :مقصدبعثت کی تکمیل دورخلافت راشدہ میں ہوئی

ادھر معلوم ہوا ہے کہ این اے 249 پی ایس پی کے کارکنان کا پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی آفس پر حملہ کیا گیا ۔آفس میں موجود پی پی پی اور پیپلز یوتھ کے کارکنان زخمی بھی ہوئے ہیں ۔

ادھر ‏این اے 249 میں پاکستان پیپلز پارٹی کی پر امن ریلی پر پی ایس پی کے کارکنان کے حملے میں زخمیوں کی عیادت کے لئے سعید غنی بھی اسپتال پہنچ گئے ۔ پاکستان پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن کے صدر و صوبائی وزیر تعلیم و محنت سندھ سعید غنی ‎فوری طور پر اسپتال پہنچ گئے اور زخمی کارکنان کی عیادت کی ۔

مذید پڑھیں :الرٹ کی خبر پر کارروائی، جامعہ اردو کا سلیکشن بورڈ ملتوی

مرتضی وہاب ، سہیل انور سیال اور ویسٹ کے صدر لیاقت آساکانی نے بھی ہسپتال پہنچ کر زخمی کارکنان کی عیادت کی ۔ حملہ میں پیپلز یوتھ کے اظہر علی کولاچی، ظاہر گل شدید زخمی ہو گئے ہیں ۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے پر امن کارکنان پر حملہ تشوشناک ہے ۔ مرتضی وہاب نے کہا کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے پرامن ریلی پر حملہ کرنے والے دہشت گردوں کے خلاف فی الفور ایکشن لیں ۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *