جمعرات, ستمبر 21, 2023
جمعرات, ستمبر 21, 2023
- Advertisment -

رپورٹر کی مزید خبریں

پاکستانکرونا وائرس عالمی وبا نے عوام کو ذہنی پریشانیوں میں مبتلا کر...

کرونا وائرس عالمی وبا نے عوام کو ذہنی پریشانیوں میں مبتلا کر دیا : ثنا میر

ایبٹ آباد : گلوبل ٹائمز میڈیا رپورٹ کے مطابق پاکستان وویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان ثنا میر نے کہا کہ کرونا وائرس عالمی وبا میں روز بروز اضافہ عوام کیلئے تشویش ناک ہے کرونا وائرس نے عوام کو ذہنی پریشانیوں میں مبتلا کر دیا ۔

انہوں نے کہا کہ کرونا وائرس عالمی وبا اور ملک بھر میں جاری لاک ڈون کی وجہ سے کھیلوں کے میدان بھی بند ہے لیکن انشاءاللہ بہت جلد کرونا وائرس عالمی وبا کا خاتمہ ہو جائے گا اور عوام کو ذہنی پریشانیوں سے بھی چھٹکارا مل جائے گا ۔

مذید پڑھیں :جامعہ اردو : کووڈ کے باوجود متنازعہ سلیکشن بورڈ 2017 منعقد کرنے کی تیاری

پاکستان وویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان ثنا میر نے بین الاقوامی گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے ساتھ ایک اخباری بیان میں کہا کہ کرونا وائرس عالمی وبا سے بچاؤ احتیاطی تدابیر پر عمل کرنے سے ہی ممکن ہے عوام کو احتیاطی تدابیر پر عمل کرنے کی اشد ضرورت ہے کیونکہ احتیاط کرونا وائرس عالمی وبا سے بچاؤ کیلئے واحد راستہ ہے حکومتی احتیاطی تدابیر کو اپنانا ہم سب کیلئے بہت اہم اور ضروری ہے ۔

انہوں نے کہا کہ کرونا وائرس عالمی وبا اس وقت پوری دنیا میں پیھل چکی ہے جو انسانیت کیلئے اندیشہ ہو سکتا ہے انہوں نے مزید کہا کہ کہ کرونا وائرس کی وجہ سے ابھی تک لاکھوں لوگ انتقال کر گئے اور لاکھوں لوگ کرونا وائرس کا شکار ہے اللہ تبارک و تعالی کرونا وائرس سے متاٹرہ افراد کو جلد صحتیابی نصیب کرے ۔

اکرام الدین
اکرام الدینhttp://www.alert.com.pk
اکرام الدین نے صحافت کا آغاز 2010 سے کیا ہے۔ اکرام الدین اس وقت الرٹ نیوز سے بھی منسلک ہیں۔ اس کے علاوہ پاکستان، بھارت، دبئی، امریکا، برطانیہ، فرانس، اٹلی، اور جرمنی کے مختلف اخبارات کے ساتھ مختلف عہدوں پر فائز ہیں اور بین الاقوامی صحافتی تنظیم جذبہ اتحاد یونین آف جرنلسٹ یورپ کے بانی و صدر بھی ہیں۔
متعلقہ خبریں

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا