رمضان المبارک کا مہینہ اللہ تبارک و تعالی کی بڑی عظیم نعمت ہے : سمیرا نثار

لاہور : گلوبل ٹائمز میڈیا رپورٹ کے مطابق ڈبلیو پی ٹی ایچ آرگنائزیشن کی چیف ایگزیکٹو سمیرا نثار نے کہا کہ رمضان المبارک کا مہینہ اللہ تبارک و تعالی کی بڑی عظیم نعمت ہے اور اس نعمت پر اللہ تبارک و تعالی کا شکریہ ادا کرنا چاہیے ۔

رمضان المبارک کے مہینے میں اللہ تبارک و تعالی کی طرف سے انوار و برکات کا سیلاب آتا ہے اور اس کی رحمتیں موسلا دھار بارش کی طرح برستی ہیں لیکن ہم مسلمان اس مبارک مہینے کی قدر و منزلت سے واقف نہیں ۔ کیونکہ ہماری ساری فکر اور جہدوجہد مادیت اور دنیاوی کاروبار کیلئے ہے ۔

مذید پڑھیں :جامعہ اردو : کووڈ کے باوجود متنازعہ سلیکشن بورڈ 2017 منعقد کرنے کی تیاری

انہوں نے کہا کہ ماہ صیام رمضان المبارک میں ہمیں مستحقین کی مدد کرنی چاہیے ماہ کی خوشیوں میں ہمیں غریب مسکینوں کو بھی شامل کرنا چاہیے تا کہ وہ بھی احسن طریقے سے روزہ رکھ سکے اس ماہ مقدس میں ہمیں رمضان کی خوشیوں میں مساکین اور غربیوں کو شامل کر کے اللہ کی رحمت اور برکت سے مستفید ہو سکتے ہیں ۔

ڈبلیو پی ٹی ایچ آرگنائزیشن کی چیف ایگزیکٹو سمیرا نثار نے بین الاقوامی گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے ساتھ رمضان المبارک کے حوالے سے ایک بیان میں کہا کہ رمضان المبارک رواداری، اخوت و بھائی چارے کا درس دیتا ہے انہوں نے مزید کہا کہ رمضان المبارک برکتوں اور فضیلتوں کا مہینہ ہے اس مہینے میں ہمیں آس پاس سفید پوش افراد کا بھی خیال کرنا چاہیے ۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *