ایم ڈی واٹر بورڈ‌ ، آفیسر ایسوسی ایشن کو خوش کرنے کیلئے ملازمین یونین کے خلاف پولیس بلا لی

رپورٹ : اختر شیخ

واٹر بورڈ کے  منیجنگ ڈائریکٹر اسداللہ خان نے ایڈہاک ملازمین ، یونینز ملازمین اور ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹرکا تنازعہ ختم کرانے کے بجائے پولیس کی بھاری نفری طلب کرلی .

آفیسر ایسوسی ایشن سمیت افسران و ملازمین میں ایم ڈی کے رویئے کیخلاف شدید بے چینی پھیل گئی ہے .ملازمین کی مختلف یونیز اور ایڈہاک ملازمین نے ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر شعیب خان تغلق کو ایم کیو ایم لندن کا سرپرست قرار دیتے ہوئے غیر قانونی بھرتیوں اور ترقیوں کا ذمہ دار قرار دیا ہے ۔ متنازعہ افسر شعیب تغلق کو دہرے عہدوں سے نوازنے کیخلاف حکومت سندھ انکوائری کرے ۔

واٹر بورڈ کے غیر قانونی ترقی حاصل کرنے والے اسداللہ خان انتظامی امور پہ مکمل طور پر فیل ہو گئے ہیں ۔ دو عہدے رکھنے والے شعیب خان تغلق اور ایڈہاک ملازمین و یونیز کے مابین تنازعہ حل ہونے کے بجائے شدت اختیار کر گیا ہے ۔ جس کی وجہ سے آفیسر ایسوسی ایشن کے رہنما ندیم کرمانی نے شعیب تغلق کے ساتھ ہونے والی مبینہ زیادتی کیخلاف گزشتہ روز جمعرات کو سہ پہر تین بجے ایم ڈی آفس کے باہر احتجاج کا اعلان کیا .

جس کے چند لمحوں بعد ایم ڈی واٹر بورڈ اسداللہ خان نے ایسوسی ایشن کو ماموں بناتے ہوئے احتجاج منسوخ کرا دیا ،جب کہ واٹر بورڈ کے ملازمین کی متعدد یونیز نے ایڈہاک ملازمین کے خلاف ذاتی رنجش رکھنے والے متنازعہ افسر شعیب تغلق کیخلاف کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس کا اعلان کررکھا تھا ۔جن کو ایم ڈی نے اجازت دے دی تھی ۔

جب کہ اس کے ساتھ ہی ایم ڈی نے ان ملازمین کیخلاف تنازعہ حل کرنے کے بجائے فیروز آباد پولیس کی بھاری نفری طلب کر لی تھی ،جس کی وجہ سے واٹر بورڈ کے افسران و ملازمین میں شدید بے چینی پھیل گئی ہے ۔ادھر واٹر بورڈ کی یونیز جن میں یونائیٹڈ ورکر یونین کے جنرل سیکرٹری اکرام خان ، وطن لیبر یونین کے صدر ایوب بلوچ ، ڈیموکریٹ لیبر فرنٹ کے صدر اشفاق اعوان ، لیبر فرنٹ کے جنرل سیکرٹری عبدالقیوم خان زئی ، جنرل ایمپلائز یونین کے صدر خالد خان اور ایکشن کمیٹی کے نگران محمد سلمان بھٹی سمیت دیگر ایڈہاک ملازمین شامل تھے ۔

اس موقع پر مذکورہ تمام نے پریس کانفرنس میں موقف اختیار کیا کہ ڈی ایم ڈی شعیب خان تغلق ایم کیو ایم لندن کا سرپرست ہے اور ان کی تقریری سے لیکر ترقی تک سب جعلی ہیں ۔شعیب تغلق متحدہ کی یونین میں رہ چکا ہے اور اس وقت وہ ایم ڈی کو غلط و گمراہ کن معلومات دیکر افسران و ملازمین کے خلاف کارروائیاں کررہا ہے ۔اس سے قبل بھی ادارے میں متعدد احتجاج ہوئے مگر اس بار شعیب تغلق نے ملازمین کو مغلظات بکیں اور خواتین کو بھی فحش گالیاں دی ہیں ۔

انہوں نے مذید کہا کہ ہماری ڈی جی رینجرز ، پولیس سے درخواست ہے کہ وہ اس متنازعہ اور ایم کیو ایم لندن کے سرپرست افسر کیخلاف کارروائی کرے اور ایم ڈی واٹر بورڈ سے درخواست سے کہ وہ عدالتی حکم کے مطابق ایڈہاک ملازمین کو بحال کرکے ریگولرائز کرے ۔بصورت دیگر اگلے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے ۔

پریس کانفرنس میں یہ بھی کہا گیا کہ شعیب تغلق نے تین ہفتے قبل ادارے میں نئے لوگوں کا تقرر کیا ہے جب ایڈہاک ملازمین کے بارے میں دہرا معیار اختیار کررکھا ہے ۔معلوم رہے کہ واٹر بورڈ انتظامیہ نے معاملہ ادارے میں ہی حل کرنے کے بجائے ڈپٹی کمشنر ایسٹ کے علاوہ پولیس اسٹیشن فیروز آباد کی بھاری نفری طلب کر لی تھی ۔پولیس کی 6 سے زائد گاڑیاں اور درجنوں پولیس اہلکار دفتر میں دیکھ کر افسران و ملازمین میں شدید بے چینی پھیل گئی کہ ادارے نے ایسے وقت میں دانش مندی کے بجائے ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کیوں کیا ہے ۔اس حوالے سے الرٹ نیوز کی جانب سے واٹر بورڈ‌ کے منیجنگ ڈائریکٹر اسداللہ خان سے رابطہ کیا گیا تاہم انہوں نے فون ریسیو نہیں کیا .

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *