ٹرین سلینڈر حادثہ: اعلیٰ سول قیادت کا اظہار افسوس

جنوبی پنجاب کے علاقے چنی گوٹھ کے قریب ٹرین میں لگنے والی آگ پر اعلیٰ سول قیادت نے افسوس کا اظہار کیا ہے جبکہ وزیراعظم عمران خان سے نے زخمیوں کو بہترین علاج معالجے کی ہدایت بھی کردی۔

چنی گوٹھ کے قریب کراچی سے راولپنڈی جانے والی تیز گام ایکسپریس کے سلینڈر کوچ میں دھماکا ہوگیا جس کی وجہ سے ٹرین کی دیگر بوگیوں میں بھی آگ لگ گئی۔

اس افسوس ناک واقعے میں کم از کم 65 افراد جاں بحق ہوگئی تھے جبکہ متعدد افراد زخمی ہیں۔

وزیراعظم کی تعزیت

وزیراعظم عمران خان نے غمزدہ خاندانوں سے اظہار تعزیت کیا اور سانحے میں زخمیوں کو بہترین طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت جاری کر دی۔

صدر پاکستان کی تعزیت

صدر مملکت عارف علوی کی جانب سے سانحہ تیزگام ایکسپریس میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر غم کا اظہار کیا گیا ہے۔ انہوں نے جاں بحق ہونے والوں کےاہل خانہ کےلیے صبر جمیل کی دعا کی۔

صدر عارف علوی نے زخمیوں کی جلد صحت یابی کےلیےبھی دعا کی۔

وزیراعلیٰ پنجاب کی تعزیت

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے جاں بحق مسافروں کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور اظہار تعزیت کیا، کہا کہ ہماری تمام تر ہمدردیاں جاں بحق افراد کے لواحقین کےساتھ ہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے زخمی مسافروں کو علاج معالجے کی بہترین سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایت کردی اور اس افسوسناک سانحے سے متعلق انتظامیہ سے رپورٹ بھی طلب کرلی ہے۔

چیئرمین پیپلز پارٹی کا اظہار تعزیت

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے سانحہ تیز گام پر گہرے صدمے کا اظہارکیا ہے اور کہا کہ پیپلز پارٹی کے عہدیدار اور کارکن زخمیوں کی بھرپور مدد کریں۔

بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ حکومت جاں بحق افراد کو معاوضہ ادا کرےاور زخمیوں کے بہتر علاج کا بندوبست کرے۔

چیئرمین پیپلز پارٹی نے زخمیوںکی جلد صحتیابی کے لیے دعابھی کی۔

شہباز شریف کا اظہار افسوس

مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے ٹرین سانحے پر دلی دکھ کا اظہار کیا اور کہا کہ انہیں تبلیغی جماعت اور دیگر مسافروں کے حادثے پر بہت رنج ہے۔

شہباز شریف نے زخمیوں کے لیے جلد صحت یابی کی دعا بھی کی۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *