مشتاق مٹو ، مزدور اتحاد الائنس ایک بار پھر DMC ملیر کے ملازمین کی آواز بن گئے

مشتاق مٹو

کراچی: پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کراچی اقلیتی ونگ کے صدر مشتاق مٹو اور مزدور اتحاد الائنس ایک مرتبہ پھر بلدیہ عالیہ ملیر میں ملازمین کی آواز بن گئے ۔ 

مزدور اتحاد الائنس کے صدر بوٹا گل نے ملازمین کی ترجمانی کرتے ہوئے پی پی پی منارٹی ونگ کراچی کے صدر کو تمام روداد سنائی ۔ان کا کہنا تھا کہ ملازمین کے کانٹریکٹ کی مدت صرف تین ماہ ہے، تاہم ان کے کانٹریکٹ کی مدت کو ایک سال تک بڑھایا جائے ۔

مذید پڑھیں :رشوت مانگنے پر EOBI افسر وقاص چوہدری کیخلاف تعلیمی ادارے کی شکایت

بوٹا گل نے پی پی پی رہنما مشتاق مٹو سے کہا کہ ان لوگوں کے ساتھ ایک تو ظلم یہ ہوتا ہے کہ ان کی تنخواہیں بہت کم ہیں جو تقریباً 15 سے 16 ہزار روپے ہیں جبکہ دوسری جگہوں پر تنخواہیں 20 ہزار سے زائد ہیں ۔

اس موقع پر احتجاج کرنے والے ملازمین کا کہنا تھا کہ انھیں تین ماہ بعد نکال دیا جاتا ہے جبکہ اس کے علاوہ ان کی تنخواہیں بھی 4 ماہ بعد آتی ہیں۔ پی پی پی رہنما نے ڈی ایم سی ملیر کے تمام ملازمین کے مسائل سنے اور انھیں حل کرنے کی یقین دہانی بھی کروائی۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے ہمیشہ لوگوں کو نوکریاں دی ہیں، کبھی کسی کو نوکری سے محروم نہیں کیا۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *