عباسی خلیفہ نے اپنے دورِ حکومت میں وبا پر کیسے قابو پایا ؟

امام ابن کثیر رحمه الله روایت کرتے ہیں کہ جب شام، عراق اور حجاز کے علاقوں میں طاعون کی وباء پھیلی ۔ وباء میں لوگوں کو سخت بخار ہوجاتا اور بیشمار چوپائے اور یہاں تک کہ جنگلی جانور بھی ہلاک ہو گئے ۔

دودھ اور گوشت کی شدید قلت ہونے لگی ۔ اس وباء کے ساتھ تیز گرم ہوائیں اور طوفان بھی آیا اور بیشمار درخت جڑوں سے اکھڑ گئے لوگوں کو ایسے محسوس ہوا کہ جیسے قیامت آگئی ہو ۔

اس وبائی بیماری کا مقابله کرنے کے لئے وقت کے عباسی خلیفہ "المقتدی بامراللہ” نے حکم جاری کیا کہ : سب لوگ ایک دوسرے کو نیکی کا حکم کریں ۔ اور گناہ سے روکیں، پھر میوزک کے تمام آلات توڑ دیئے گئے، شراب کی بوتلیں پھینک دی گئیں ریاست میں موجود تمام بدکاروں کو جلاوطن کردیا گیا اور تھوڑے ہی عرصے بعد بیماری از خود ختم ہو گئی ۔

"حوالہ کتاب” : ( البدایہ والنہایہ 13/216)

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *