قادر مندوخیل شہید بھٹو کے وژن پر چلتے ہوئے عوام کی بھرپور خدمت کرینگے : مسرور احسن

کراچی : این اے 249 کے الیکشن میں پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار پر عوام کا اعتماد چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی قیادت پر اعتماد کا نام ہے ۔ قادر خان مندوخیل جیت کر شہید بھٹو کے وژن کو پورا کرتے ہوئے عوام کی بھرپور خدمت کرینگے ۔

یہ بات پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور سابق سینیٹر مسرور احسن نے گزشتہ روز ضیا کالونی ، مومن آباداور بلدیہ ٹاءون کے مختلف سیکٹرز میں منعقدہ کارنر میٹنگز سے خطاب کرتے ہوئے کہی ۔ الیکشن مہم میں ان کے ہمراہ ڈسٹرکٹ ویسٹ کے صدر علی احمد جان، افتخار شاہ، پیپلز یوتھ کے راشد خاصخیلی، حیدر خان سمیت دیگر بھی موجود تھے ۔

الیکشن مہم سے خطاب کرتے ہوئے مسرور احسن کا کہنا تھا کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے ایک ایسے شخص کو ٹکٹ دیا جس کا تعلق اسی حلقے سے ہے اور وہ اس حلقے کی عوام اور اس کے مسائل کو بخوبی جانتا ہے ۔

مذید پڑھیں :شوگر مافیا کیخلاف قائم JIT کا سربراہ قادیانی افسر کو بنا دیا گیا

انہوں نے کہا کہ جنرل الیکشن میں سیاسی انجینئرنگ کی بدولت پیراشوٹرز کو حلقے کی عوام کے سروں پر مسلط کیا گیا جن کا کام آج تک صرف باتیں بنانا ہے اور 5 سال کے پی کے اور 3سال وفاقی حکومت میں بیٹھ کر بھی آج تک ایک بھی عوامی فلاحی کام نہیں کیا ۔

انہوں نے کہا کہ قادر خان مندوخیل نے جنرل الیکشن کے بعد بھی عوام کے مسائل اور حلقے کی تعمیر وترقی کیلئے ہر طرح اور ہر سطح پر آواز بلند کی اور عوام کے مسائل کو حل کرنے میں اپنا کردارادا کیا ۔ انہوں نے کہا کہ حلقے کی عوام کا جوش اور جذبہ نے الیکشن کے دن قادر خان مندوخیل کی کامیابی کی پہلے ہی نوید سنا دی ہے ۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *