جنوبی افریقی کرکٹر بیجورن فورچوئین نے اہلیہ سمیت اسلام قبول کرلیا

جنوبی افریقی کرکٹر

کیپ ٹاؤن: جنوبی افریقن کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی بیجورن فورٹن نے اہلیہ کے ہمراہ اسلام قبول کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق جنوبی افریقا کے آل راؤنڈر بیجورن فورٹن نے گزشتہ روز اپنی اہلیہ کے ہمراہ دائرہ اسلام میں داخل ہونے کا اعلان کیا اور انہوں نے اپنا اسلامی نام عماد رکھا ہے۔

جنوبی افریقی کرکٹر تبریز شمسی اور ان کی اہلیہ کی جانب سے انسٹاگرام اسٹوری پر بیجورن فورٹن اور ان کی اہلیہ کی تصویر شیئر کرتے ہوئے جوڑے کو دائرہ اسلام میں داخل ہونے پر مبارکباد دی گئی جسے بعد ازاں بیجورن اور ان کی اہلیہ مشکی ایسن نے بھی شیئر کیا۔

26 سالہ کرکٹر بیجورن فورٹن نے ستمبر 2019 میں جنوبی افریقا کی جانب سے ڈیبیو کیا تھا۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *