آئی پی ایل میں بھی کورونا پھیل گیا، منتظمین خاموش

آئی پی ایل

نئی دلی: آئی پی ایل میں کورونا وائرس پھیلنے کے باوجود منتظمین خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق بھارت بھر میں تباہی مچانے کے بعد کورونا وائرس نے اب آئی پی ایل کا رخ بھی کرلیا۔ انڈین پریمیئر لیگ کے دوران کچھ کھلاڑیوں کے کورونا ٹیسٹ مثبت آئے ہیں لیکن انتظامیہ ان کے نام ظاہر کرنے سے گریز کررہی ہے۔ کوورنا سے بگڑتی صورتحال کے سبب بھارتی اخبارات نے بھی آئی پی ایل کی کوریج کرنے سے انکار کردیا ہے۔

بھارتی اخبارات نے آئی پی ایل کوریج معطل کرنا شروع کر دی ہے اور اپنے ایڈیٹوریل میں لکھا ہے کہ زندگی اور موت کی جنگ کے دوران کمرشل ازم کو اہمیت دی جارہی ہے، اخبارات نے لکھا ہے کہ کورونا کی تباہی کی طرف توجہ دلانے کیلئے آئی پی ایل کا بائیکاٹ کررہے ہیں۔

سوشل میڈیا پر بھی آئی پی ایل کو بند کرنے کی مہم تیز ہوگئی ہے لیکن منتظمین کے ساتھ ساتھ غیر ملکی کرکٹرز پیسے کی کشش میں ٹورنامنٹ کھیلنے کے لیے بھارت میں موجود ہیں۔ ان میں انگلینڈ، آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے کھلاڑی شامل ہیں۔

دوسری جانب بھارت میں کورونا کے شدید پھیلاؤ اور فیملی ممبران کے وبا میں مبتلا ہونے کے باعث بھارتی اسپنر روی چندرن ایشون نے آئی پی ایل کے باقی میچز نا کھیلنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ایشون نے سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ میں اس سال آئی پی ایل کے باقی میچز سے بریک لے رہا ہوں۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *