داؤد یونیورسٹی میں 14 مئی تک تعلیمی سرگرمیاں معطل

کراچی : داؤد یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی میں تعلیمی سرگرمیاں معطل اور فزیکل کلاسز بند کر دی گئیں ۔ جب کہ بی ای اور بی آرک کے امتحانات ملتوی کر دیئے گئے ہیں ۔

داؤد یونیورسٹی کے رجسٹرار ڈاکٹر سید آصف علی شاہ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق کورونا وائرس کی بڑھتے کیسز کی وجہ سے این سی او سی اور حکومت سندھ کے الرٹ پر عمل کرتے ہوئے آج 26 اپریل سے 14 مئی 2021ء تک رمضان اور عید بریک کااعلان کر دیا گیا ہے  ۔

مذید پڑھیں :دیسی لبرل سسر ، کٹھ ملا اور قائد اعظم

تمام تعلیمی سرگرمیاں ، صبح اور شام میں فزیکل کلاسز ، آن لائن کلاسز بند کر دی گئیں ۔ جب کہ جامعہ میں جاری بیچلرز آف انجینئرنگ اور بیچلرز آف آرکیٹیک کے جاری امتحانات ملتوی کر دیئے ۔ جس کی نئی تاریخوں کا اعلان بعد میں کیا جائے گا ۔ تاہم انتظامی دفاتر 50 فیصد حاضری کے ساتھ کھلے رہیں گے ۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *