وزیرِ اعظم کی تقریر پر JUI کا سخت ردعمل سامنے آیا ہے

کراچی : مرکزی ترجمان جمعیت علماء اسلام اسلم غوری نے کہا کہ ہے تین سال حکومت میں ہونے کے باوجود وزیر اعظم کی آج کی تقریر میں بھی کرپشن کرپشن اور چوری چوری کی گردان ، وزیر اعظم کی الزام تراشی کی ذہنیت نا بدلی جا سکی ۔

ملکی تاریخ کے ریکارڈ قرضے ،ملکی ترقی منفی میں ،ترقیاتی کام مکمل ختم ،چینی مافیا کی سرپرستی ،گندم چوروں کا ساتھ ،دوائیوں میں اربوں کا غبن ، کشمیر کی سودا گری ،اسرائیل کو تسلیم کرنے کی مکروہ کوششیں نیازی سرکار کی پچیس سالہ جدوجہد کی سیاہ داستان ہے ۔

مزید پڑھیں :داؤد یونیورسٹی میں 14 مئی تک تعلیمی سرگرمیاں معطل

انہوں نے کہا کہ مہنگائی نے عوام کا جینا دو بھر کردیا ہے ۔مہنگائی پر وزیر اعظم کا لیا گیا نوٹس عوام کے لئے مزید اذیت کا باعث بن گیا ہے ،لوگ لاکھوں کی تعداد میں بے روزگار ہوچکے ہیں ،غریبوں کے گھر کا چولھا بجھ گیا ہے ،ریاست مدینہ کے دعویداروں کو عوام کا کوئی خیال ہی نہیں ۔ 2018 کے انتخابات میں بدترین دھاندلی کی پیداوار نیازی سرکار کی نااہلی بھی بدترین ہے ۔

اسلم غوری کا کہنا تھا کہ ملکی سیاست میں بد اخلاقی ،گالم گلوچ بدتہذیبی اور بدتمیزی کے سوا تحریک انصاف نے کوئی کارنامہ سرانجام نہیں دیا ،تحریک انصاف کی سیاست میں پلنے بڑھنے والے اپنے جوانوں اور آئندہ آنے والی نسل کی گری ہوئی اخلاقیات پر افسوس ہوتا ہے ۔

ان کا کہنا تھا کہ ملک اس وقت کورونا وباء کی لپیٹ میں ہے لیکن نیازی سرکار نے آج کی تقریر میں اتحاد واتفاق کی بجائے اپنے ذہنی گند سے قوم کو تقسیم کرنے کی کوشش کی ۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *