صوبائی وزیر ذراعت فیصل امین خان گنڈہ پور کا ڈی آئی خان میں رمضان سستا بازار کا دورہ

فیصل امین گنڈاپور

ڈیرہ اسماعیل خان: صوبائی وزیر ذراعت خیبرپختون خوا فیصل امین خان گنڈہ پور نے رمضان سستا بازار ڈیرہ اسماعیل خان کا دورہ کیا۔

ڈپٹی کمشنر عارف اللہ اعوان، اسسٹنٹ کمشنر نواب سمیر حسین لغاری اور ڈسٹرکٹ فوڈ انسپکٹر جنید احمد خان گنڈہ پور نے صوبائی وزیر فیصل امین خان کو سستا بازار سے متعلق بریفنگ دی۔

بریفنگ کے دوران انہیں بتایا گیا کہ کس طرح زندگی کی بنیادی اشیا خوردونوش کو عام عوام کے لیے سستی قیمت پر آسانی سے مہیا کیے جارہے ہیں۔

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر عارف اللہ اعوان نے دکانداروں اور سستا بازار میں آنے والے گاہکوں سے بھی خوراک کی کوالٹی سے متعلق بات کی اور اسسٹنٹ کمشنر اور محکمہ فوڈ کے افسران کو ہدایات جاری کیں کہ اشیا خور و نوش کی کوالٹی پر کوئی رعایت نہیں ہونی چاہیے۔

واضع رہے کہ اس وقت ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں ضلعی انتظامیہ کی طرف سے چار سستے بازار قائم کئے گئے ہیں، صوبائی وزیر فیصل امین خان نے سستا بازار منتظمین، ضلعی انتظامیہ اور محکمہ خوراک کو بہترین کارکردگی پر سراہا۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *