کراچی پریس کلب کا ممبران خواتین کی خدمات کیلئے تقریبِ ایوارڈ کا انعقاد

کراچی : کراچی پریس کلب کی جانب سے صحافی ممبر خواتین کی خدمات کے اعتراف میں ایک تقریب ایوارڈ کا پروگرام منعقد کیا گیا۔ تقریب میں شعبہ صحافت میں نمایان خدمات ادا کرنے والی خواتین صحافیوں کو ایوارڈ سے نوازا گیا ۔ تقریب سے خواتین ارکان سندھ اسمبلی نصرت سحر عباسی ،ڈاکٹر سیما ضیا ، پریس کلب کے صدر فاضل جمیلی ، سیکریٹری محمد رضوان بھٹی ، نائب صدر شازیہ حسن، کراچی یونین آف جرنلسٹس (دستور) کے صدر راشد عزیز اور سینئر صحافی صوفیہ یزدانی نے بھی خطاب کیا۔

اس موقع پر سیکرٹری کراچی پریس کلب کی نائب صدر شازیہ حسن، جوائنٹ سیکرٹری ثاقب صغیر، فاروق سمیع، عزیز سنگور، سید نبیل اختر، حماد حسین اور عاصم بھٹی سمیت صحافیوں ایک بڑی تعداد نے شرکت کی ۔ تقریب سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے نصرت سحر عباسی نے کہا کہ میں پریس کلب کی گورننگ باڈی کو مبارک باد پیش کرتی ہوں۔ پچھلے سال بھی یہ پروگرام ہوا تھا اور میں اس پروگرام کا حصہ تھی اور اس میں کافی سینئر صحافی خواتین موجود تھیں ۔ ایک خاتون کو ان کے گھر ایوارڈ دیا گیا ۔ ہر پروفیشن میں خواتین نے اپنا ایک نام کمایا ہے۔

انہوں امید ظاہر کی کہ آئندہ سال جب یہ پروگرام ہو گا تو کراچی پریس کلب کی صدر خاتون ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ ملک کے دوسرے پریس کلب کے مقابلے میں کراچی پریس کلب خواتین صحافیوں کو زیادہ احترام و اہمیت دیتا ہے ۔ کراچی پریس کلب کا یہ اعزاز ہے کہ انھوں نے خواتین صحافیوں کے اعزاز میں یہ سلسلہ شروع کیا ہے ۔ یہ پاکستان ہے یہاں رپورٹنگ کرنا اتنا آسان نہیں ہے۔ کئی مواقع پر خواتین مردوں سے بھی آگے ہیں، رپورٹنگ میں بھی خواتین آگے ہیں کبھی ایسا وقت بھی آئے گا جب خواتین صحافیوں کو بٹھانے کے لیے جگہ کم پڑ جائے گی ۔

مذید پڑھیں :قاری عثمان ایک اور مسجد بچانے کیلئے میدان میں آ گئے

انہوں نے کہا کہ اس دور میں صحافیوں نے جو مشکلیں دیکھی ہیں اس کا مجھے احساس ہے۔ انہوں نے اس موقع پرایوارڈ حاصل کرنے والی والے تمام خواتین صحافیوں کو مبارکباد پیش کی ۔ انہوں نے خواتین صحافیوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ بھی اسی جذبے جنون کے ساتھ کام کریں اور آپ کو اچیومنٹ ایوارڈ ملے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پی ٹی آئی کی رکن سندھ اسمبلی ڈاکٹر سیما ضیا نے کہا کہ اس ایونٹ کے آرگنائزر مبارکباد کے مستحق ہیں۔خواتین کے لیے صحافت کرنا بہت ہی مشکل کام ہے ۔ خواتین کے اندر چیلنج لینے کی صلاحیت موجود ہے ۔ انہوں نے پریس کلب انتظامیہ کی جانب سے پروگرام میں مدعو کرنے پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ایسے کیسے ہو سکتا ہے کہ سینئر جرنلسٹ خواتین کے اعزاز میں تقریب منعقد کی جائے اور میں موجود نہ ہوں میں ڈاکٹر ہوں اور ساتھ ساتھ سیاست میں بھی ہوں ۔

انہوں نے کہا کہ میں جتنا انسپائر فی میل جرنلسٹ سے ہوتی ہوں کہ ان کا کام نہایت مشکل ہے آپ لوگوں اس قدر مشکل صورت حال میں رپورٹنگ کرتی ہیں ، میں آپ کے کام کو دیکھ کر بہت متاثر ہوتی ہوں، کیوں کہ یہ ایک چیلنجنگ جاب ہے ۔ خواتین کی کمٹمنٹ مردوں کے مقابلے میں بہت زیادہ ہے۔ میں سمجھتی ہوں یہاں آپ کی مستقل ایک انسٹی ٹیوٹ ہونا چاہیے ۔انہوں نے کہا کہ اگر کسی سیاستدان کو بھی انفارمیشن چاہیے ہوتی ہے تو وہ صحافیوں سے لیتے ہیں۔امید ہے جس بھی فیلڈ میں خواتین ہوںگی وہ کام بہت اچھے سے ہو گا۔

مذید پڑھیں :بھارتی اداکارہ کنگنا رناوت پاکستان کی ہمدرد بن گئیں

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے،کراچی پریس کلب کے سیکرٹری محمد رضوان بھٹی نے خواتین صحافیوں کی خدمات کو سراہا اور کہا کہ کلب آئندہ سالوں میں مزید ایوارڈ کی تقریبات منعقد کرے گا۔  کراچی پریس کلب کے صدر فاضل جمیلی نے کہا کہ آج کی صحافت میں خواتین صحافیوں کابہت اہم کردار ہے ،کراچی پریس کلب خواتین کو بہت اہمیت اور عزت دیتا ہے ہمارے خواہش ہے کہ صحافی تنظیموں میں خواتین بھی آئیں، پرانے زمانے میں خواتین صرف میگزین میں کام کرتی تھیں ۔ انہوں نے کہا کہ روزنامہ جنگ کی میگزین ایڈیٹر بھی خاتون ہے ۔

انہوں نے کہا کہ ایوارڈ کی تقریب کا یہ سلسلہ آگے بڑھا ہے ، تقریب کے انعقاد میں خصوصا شازیہ حسن اور ان کی ٹیم نے فعال کردار ادا کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ آج ہم جس عہدوں پر ہیں ان عہدوں پر بھی خواتین کو آنا چاہیے۔ ہماری خواہش بھی ہے کہ خواتین لیڈ کریں۔ اس سے کراچی پریس کلب کو بھی حوصلہ ملے گا اور آپ لوگ بھی آگے بڑھیں گی۔

مذید پڑھیں :کراچی پریس کلب میں JUI رہنمائوں کے داخلے پر پابندی عائد

کراچی یونین آف دستور کے صدر راشد عزیز نے اپنے خطاب میں کہا کہ کراچی پریس کلب کے اراکین کو مبارکباد دیتا ہوں۔ خواتین دیگر شعبوں کی طرح صحافت کے میدان میں بھی اپنا کام بہ خوبی سر انجام دے رہی ہیں۔ کراچی پریس کلب کو یہ کوشش جاری رکھنی چاہیے۔ صوفیہ یزدانی نے اپنے خطاب میں کہا کہ صحافی خواتین کو دیکھ کر خوشی ہو رہی ہے انھیں بہت بہت مبارکباد پیش کرتی ہوں۔

انہوں نے کہا کہ خواتین مشکل حالات میں بھی صحافت کے شعبے میں اپنا کام کر رہی ہیں۔ اراکین مجلس عاملہ کو مبارکباد پیش کرتی ہوں۔ تقریب کے اختتام پر معزز خواتین مہمانوں نصرت سحر عباسی اور ڈاکٹر سیما رضا کو کراچی پریس کلب کی روایتی سندھی اجرک کا تحفہ پیش کیا گیا۔ اس سے قبل کراچی پریس کلب کی سینئر ممبر مسرت جبیں کو ان کے گھر پر لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ سے نوازا گیا ۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *