ہیڈ کانسٹیبل امجد 11 برس سے پریڈی تھانے میں منشی تعینات

کراچی: پریڈی تھانے میں گیارہ برسوں سے تعینات ڈیوٹی منشی امجد کی اجارہ اداری قائم ہے ۔ منشی امجد تھانے کے افسران و اہلکاروں پر دھونس چلانے لگا ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ امجد پیسے لیکر من پسند ڈیوٹیاں لگاتا ہے ، ہیڈ کانسٹیبل امجد سینئر افیسرز کو بھی تھانے کے متعلق گمراہ کن معلومات فراہم کرتا ہے ۔ منشی من پسند ڈیوٹی لگانے کے فی اہلکار ہزار روپے رشوت وصول کرتا ہے ۔ منشی امجد نے تھانے میں چار پرائیویٹ بیٹر بھی رکھے ہوئے ہیں۔

مذید پڑھیں :کرونا بچائو کیلئے سٹی ٹریفک پولیس کی آگاہی مہم شروع

ذرائع کے مطابق پریڈی تھانے کا ڈیوٹی منشی ماضی میں اہلکاروں سے پیسے لینے پر معطل بھی ہو چکا ہے۔  معطلی کے ایک ہفتے بعد ہی ہیڈ کانسٹیبل امجد نے واپس چارج حاصل کر لیا تھا ۔پریڈی تھانے میں تعینات سب انسپکٹر محمود ڈیوٹی منشی کا خاص آدمی بتایا جاتا ہے ۔ڈیوٹی منشی کی جو بھی شکایت لگاتا ہے وہ زیر عتاب آ جاتا ہے ۔

محکمہ پولیس میں اہلکاروں کی جانب سے پرائیویٹ کمپلینر بن جانا یعنی اپنی سروس سے ہاتھ دھو بیٹھنا برابر ہے۔ ایس ایچ او پریڈی سجاد خان بھی بااثر ڈیوٹی منشی کے سامنے بے بس نظر آتے ہیں ۔

تھانہ اہلکاروں کا کہنا ہے کہ امجد کے خلاف میرٹ پر تفتیش کی جائے تو حقیقت سامنے آ جائے گی ۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *