مفتی تقی عثمانی سے منسوب ’’ کرونا علاج خوشخبری ‘‘ کی تردید

کراچی : مفتی تقی عثمانی سے منسوب ایک ’’خوشخبری ‘‘ کے عنوان سے پیغام سوشل میڈیا پر وائرل ہے جس میں کرونا وائرس کا علاج بتایا گیا ہے ۔

اس خط کے مطابق ’’ تمام امت مسلمہ کو مفتی تقی عثمانی صاحب کی جانب سے درخواست ہے کہ مجھے سونے کے وقت حضرت محمد ﷺ کا دیدار نصیب ہوا ہے ، اور وقت موجود میں جو مہلک مرض ہے ، یعنی کورونا وائرس اس کی مکمل علاج بتایا گیا ہے ۔ جو مندرجہ ذیل ہے ۔

1 سورۃ فاتحہ تین مرتبہ صبح و شام

2 سورۃ اخلاص تین مرتبہ صبح و شام

3 حَسْبُنَا اللَّهُ وَنِعْمَ الْوَكِيلُ o تین سو تیرہ مرتبہ صبح و شام

نوٹ : ہمت کر کے زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچائیں ۔

مذید پڑھین :قاری عثمان پرانی سبزی منڈی میں شہید کردہ مسجد کیلئے میدان میں آ گئے

واضح رہے کہ مذکورہ خوشخبری کو سادہ لوح عوام کی جانب سے ثواب سمجھ کر شیئر کیا جا رہا ہے تاہم نمائندہ الرٹ کی جانب سے مفتی تقی عثمانی کے صاحبزادے مفتی حسان عثمانی سے رابطہ کر کے اس ’’خوشخبری ‘‘ کو ہدایت نامے کی تصدیق چاہی گئی تاہم انہوں نے ان کو من گھڑت قرار دیا گیا ہے ۔

اس حوالے سے مفتی تقی عثمانی کا موقف معلوم کرنے کے لئے رابطہ کیا ۔ مفتی تقی عثمانی کا موقف ذیل کی آڈیو میں سنا جا سکتا ہے ۔

لنک :

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *