مریم نواز کا دورہ کراچی منسوخ، وجہ سامنے آگئی

لاہور :عالمی وبا کے پاکستان میں بڑھتے کیسز کی وجہ سے پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کراچی کا دورہ منسوخ کر دیا ،مریم نواز کے پولیٹکل سیکرٹری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ مریم نواز نے عوامی مفادات کی خاطر اور کیسز کی تعداد میں خطرناک اضافے کے بعد کراچی کا دورہ منسوخ کر دیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کے پولیٹکل سیکرٹری ذیشان ملک نے اپنے ٹوئٹ کے ذریعے عوام کو آگاہ کرتے ہوئے کہا مریم نواز نے عوام اور کارکنان کی زندگیوں کے تحفظ اور کورونا سے بچائو کی خاطر یہ فیصلہ کیا ہے ،واضح رہے آج مریم نواز نے کراچی کیلئے روانہ ہونا تھا ۔

ذرائع کے مطابق مریم نواز این اے 249 میں لیگی امیدوار مفتاح اسماعیل کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرنا تھا ، مریم نواز نے 25 اپریل کو پارٹی رہنمائوں سے ملاقات بھی کرنا تھی،مریم نواز نے کراچی بلدیہ ٹائون چاندنی چوک پربھی کارکنان سے خطاب بھی کرنا تھا۔کراچی کے دورے پر مختلف شعبہ ہائے زندگی کی اہم شخصیات سے بھی مریم نواز کی ملاقاتیں شیڈول تھیں تاہم اب یہ دورہ منسوخ کر دیا گیا ہے ۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *