بلدیہ : NA-249 میں پیپلز پارٹی کا 26 اپریل کو بھر پور جلسے کا اعلان

کراچی : پاکستان پیپلز پارٹی حلقہ 249 سے بھرپور کامیابی حاصل کرے گی ۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماؤں نے آج پیپلز سیکریٹیریٹ میں ہونے والے کراچی ڈویژن کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اجلاس میں این اے 249 کے ضمنی انتخاب کی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا اور 26 اپریل کو بڑے انتخابی جلسے کے لئے مختلف کمیٹیاں تشکیل دینے کے علاوہ این اے 249 کے ضمنی انتخاب کے لئے حکمت عملی وضع کی گئی ۔

اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن کے صدر سعید غنی نے کہا کہ بلاول بھٹو کے ترقی کے وژن سے دن بہ دن پیپلز پارٹی پر عوام کے غیر متزلزل اعتماد میں اضافہ ہوا ہے عوام کے احساس محرومی کے خاتمے کے لئے پیپلز پارٹی عوامی حقوق کی جدوجھد کا ہراول دستہ ہے ۔

اجلاس میں پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن کے صدر سعید غنی ، پیپلز پارٹی سندھ کے جنرل سیکریٹری وقار مہدی کراچی کے سیکریٹری جاوید ناگوری ، آصف خان ، شاہدہ رحمانی ، مرزا مقبول ، سردار خان ، امان اللہ محسود ، ذوالفقار قائمخانی ، نوید بھٹی ، اسلم سموں ، اقبال ساند ، ظفر صدیقی ، علی احمد ، دل محمد ، لالہ رحیم ، مشتاق مٹھو اور دیگر شریک تھے ۔ اجلاس میں 26 اپریل کو ضمنی انتخابی مہم کے سلسلے میں حلقہ 249 میں بڑا انتخابی جلسہ کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ۔

مذید پڑھیں :وفاق المدارس نے 4 لاکھ 3 ہزار 42 طلبہ کے نتائج کا اعلان کر دیا

پی پی پی کراچی ڈویژن کے صدر سعید غنی نے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ پی پی پی کی عوامی خدمت کے پیش نظر لوگ جوق در جوق پیپلز پارٹی کے پلیٹ فارم پر یکجا ہورہے ہیں کراچی کے عوام سے کیا گیا ہر وعدہ پورا کیا ہے جو کراچی کی ترقی کی صورت میں نمایاں ہے انہوں نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی نے اپنے ہر ادوار میں کراچی کی ترقی کے لئے منصوبے دیے اور انہیں مکمل کرایا ضلع غربی کے عوام کے پینے کے پانی سمیت دیگر تمام مسائل حل کریں گے ۔

پاکستان پیپلز پارٹی سندھ کے جنرل سیکریٹری وقارمہدی نے کہا کہ وفاقی حکومت کو کراچی و سندھ کے مسائل سے کوئی دلچسپی نہیں ہے مستقبل میں عوام کو کراچی کے علاقے میں کام نظر آئیں گے حلقہ 249 کی عوام کا بنیادی مسئلہ پانی سیوریج اور سڑکیں ہیں پیپلزپارٹی کراچی کی بلا تفریق خدمت پر یقین رکھتی ہے حلقہ 249 کے مسائل حل کریں گے ۔ پی پی پی کراچی کے جنرل سیکریٹری جاوید ناگوری نے کہا کہ 2018 کے بعد ہونے والے ہر ضمنی الیکشن میں پی ٹی آئی کو شکست دی ہے گزشتہ ضمنی الیکشنوں میں عوام نے ثابت کر دیا ہے کہ وہ پی پی پی کی عوامی خدمات پر اعتماد کرتے ہیں اور سلیکٹرز کی مرحون منت پی ٹی آئی کو یکسر مسترد کرتے ہیں ۔

مزید پڑھیں :نعت خواں شاہد عرفان عارفی کے بہنوئی انتقال کر گئے

انہوں نے مزید کہا کہ ماضی میں حلقہ 249 سے جیتنے والے لوگوں نے عوام کو جھوٹے وعدوں اور کھوکھلے نعروں کے سوا کچھ نہیں دیا ہے۔ پیپلز پارٹی رہنماوں کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت ضلع غربی کے مسائل کو ترجیح بنیادوں پر حل کرے گی اور عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرے گی ۔ اجلاس میں مزید طے کیا گیا کہ 29 اپریل کو پیپلز پارٹی کے ورکرز نتائج حاصل کرنے تک اپنے ووٹ کی حفاظت کریں گے ۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *