قاری عثمان پرانی سبزی منڈی میں شہید کردہ مسجد کیلئے میدان میں آ گئے

کراچی : قاری محمد عثمان نے اعلان کیا ہے کہ پرانی سبزی منڈی میں شہید کی جانیوالی بلال مسجد اسی مقام پر اس سے بہتر انداز میں تعمیر ہو گی ۔

قاری محمد عثمان صاحب نے کہا ہے کہ اگر اس اسلامی ریاست اور ریاست مدینہ کے دعویداروں کی حکومت میں اگر کوئی مقام محفوظ نہیں تو وہ مساجد اور مدارس ہیں ۔

گزشتہ روز پرانی سبزی منڈی یوسی 20 پریس کوارٹر میں واقع مسجد بلال جو کہ گزشتہ 35 سالوں سے آباد و قائم تھی اور یہاں پنج وقتہ نمازوں کے ساتھ ساتھ مدرسہ اشاعت القرآن کے نام سے مدرسہ بھی ملحق تھا ۔ جس میں سینکڑوں بچوں نے حفظ و ناظرہ قرآن کریم کی تکمیل کی، لیکن دین کے دشمن اسلام کے غدار ہر جگہ ہر محکمے میں موجود ہوتے ہیں ۔

مذید پڑھیں :وفاق المدارس نے 4 لاکھ 3 ہزار 42 طلبہ کے نتائج کا اعلان کر دیا

اسی طرح پریس کارپوریشن کراچی کے جی ایم مظفر علی چانڈیو جس نے اپنی دین دشمنی کو مسجد و مدرسہ شہید کر کے ظاہر کیا ۔ سلام ہے محافظ مساجد و مدارس قاری محمد عثمان کو کہ جنہوں نے اس معاملے کی حساسیت کو محسوس کرتے ہوئے آج شہید مسجد کا معائنہ کیا اور اہل علاقہ سے تفصیلی گفتگو کی ۔

قاری محمد عثمان نے تمام اہل محلہ کو یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ ان شاءاللہ یہ مسجد یہیں اسی مقام پر اس سے بہتر انداز میں تعمیر ہو گی ۔ یہاں پنچ وقتہ نمازوں کے ساتھ ساتھ مدرسہ اشاعت القرآن کے نام سے مدرسہ بھی ملحق تھا ، جس میں کئی سینکڑوں بچوں نے حفظ و ناظرہ قرآن کریم کی تکمیل کی لیکن دین کے دشمن اسلام کے غدار ہر جگہ ہر محکمے میں موجود ہوتے ہیں ۔

مزید پڑھیں :کراچی : EOBI میں 3 جیالوں کی من مانیاں عروج پر پہنچ گئیں

اسی طرح پریس کارپوریشن کراچی کے جی ایم مظفر علی چانڈیو جس نے اپنی دین دشمنی کو مسجد و مدرسہ شہید کر کے ظاہر کیا ، سلام ہے ۔ محافظ مساجد و مدارس قاری محمد عثمان کو کہ جس نے اس معاملے کی حساسیت کو محسوس کرتے ہوئے آج شہید مسجد کا معائنہ کیا اور اہل علاقہ سے تفصیلی گفتگو کی ۔

قاری محمد عثمان نے تمام اہل محلہ کو یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ ان شاءاللہ یہ مسجد یہی اسی مقام اس سے بہتر انداز میں تعمیر ہو گی اور انہوں نے پریس کارپوریشن انتظامیہ سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ جلد از جلد اس شہید مسجد کی تعمیر کی جائے اور حکومت انتظامیہ سے مطالبہ کرتے ہوئے مزید کہا کہ جی ایم مظفر حسین کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے ،انہوں نے شعائر اسلام کی توہین کی ہے ، مسجد کی تعمیر نو کیلئے جمعیت علماء اسلام ہر ممکنہ تعاون کیلئے صف اول کا کردار ادا کریگی ۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *