مریم نواز نے کراچی کا دورہ کیوں منسوخ کیا ؟

کراچی : مسلم لیگ کی رہنما مریم نواز نے کراچی کا دورہ منسوخ کر دیا ہے ۔

مسلم لیگ کی رہنما مریم نواز نے این اے 249 میں الیکشن مہم کے سلسلے میں کراچی آنا تھا ، جن کے استقبال کے لئے خواجہ نذیر کی سربراہی میں کراچی میں تیاری بھی مکمل ہو چکی تھیں ۔

مذید پڑھیں :وفاق المدارس کے نتائج معلوم کریں

مریم نواز نے ہفتہ کی صبح کراچی پہنچنا تھا  ۔ جس کے بعد مغرب کے بعد بلدیہ ٹائون میں ایک بڑی ریلی نکالی جانی تھی ، جو ریلی 9 بجے چاندنی چوک پر اختتام پذیر ہونی تھی ۔ اس کے بعد 10 بجے مریم نواز نے پریس کانفرنس کرنی تھی ۔

جہاں پر پی مسلم لیگ ن کے رہنمایوں کے علاوہ جمعیت علمائے اسلام کے رہنما راشد محمود سومرو نے موجود ہونا تھا اور خطاب بھی کرنا تھا تاہم کرونا کی وجہ سے مریم نواز کا دورہ کراچی منسوخ کر دیا گیا ہے ۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *