حکومت نے قرار داد کے معاملے میں غلط بیانی کی ہے : JUI خاتون رہنما

اسلام آباد : جمعیت علماء اسلام کی رہنما شاہدہ اختر علی نے قومی اسمبلی اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ حکومت فرانسیسی سفیر سے متعلق معاملہ کو تاخیر کا شکار بنا رہی ہے ۔

شاہدہ اختر علی کا کہنا تھا کہ حکومت اگر فرانسیسی سفیر سے متعلق قرار داد پر سنجیدہ ہوتی تو خود قرار داد پیش کرتی ۔ حکومت کا راتوں رات اجلاس بلانا اور پرائیوٹ ممبر کے زریعے کمزور ترین قرار داد پیش کرنا سمجھ سے بالاتر ہے ۔

مزید پڑھیں :شعیب سڈل نصاب سے اسلامی مواد کیوں نکلوانا چاہتے ہیں ؟

شاہدہ اختر علی کا کہنا تھا کہ قرار داد میں فرانسیسی سفیر سے متعلق بحث کا کہا گیا اور اس معاملہ پر تو بحث کی گنجائش ہی نہیں ہے ۔فرانسیسی سفیر کو ملک بدر کیا جائے تا کہ واضح پیغام جائے کہ ناموس رسالت پر کوئی سمجھوتا نہیں کر سکتے ۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *