سعودیہ کا اپنے شہریوں کے پاکستان سفر پر پابندی عائد

ریاض : سعودی عرب نے اپنے شہریوں کو پاکستان آنے جانے سے عارضی طور پر روک دیا ہے ۔ سعودی ایوی ایشن کے مطابق سعودی شہری، اقامہ رکھنے والے 72 گھنٹے کے اندر سعودی عرب آ و جا سکتے ہیں ۔

72 گھنٹے کے بعد کسی کو بھی ایئر پورٹ پر اترنے کی اجازت نہیں ہو گی ۔ پاکستان سمیت بھارت، سری لنکا، انڈونیشیا، فلپائن پر بھی اسی طرح کی پابندیاں عائد کی گئی ہیں ۔

مذید پڑھیں :واٹر بورڈ :طاقتور ترین افسر ایوب شیخ کی KWSSIP کی PD شپ ختم

نوٹیفکیشن کے مطابق ان ممالک کی فلائٹ کو سعودی عرب میں اترنے کی اجازت نہیں ہو گی ۔  یاد رہے اس سے قبل برطانیہ، کینیڈ اور عمان میں بھی پاکستانی مسافروں کے داخلے پابندیاں ہیں ۔

واضح رہے کہ کثیر تعداد میں پاکستانی چھٹیوں پر پاکستان آئے ہوئے ہیں ،جو اس سے قبل سعودیہ میں کام کر رہے تھے ، جن کی چھٹیاں مکمل ہو چکی ہیں تاہم وہ واپس نہیں جا سکے ہیں ۔ لاک ڈائون کے بعد ان ملازمین کو واپس بلایا جائے گا ۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *