جمعرات, ستمبر 21, 2023
جمعرات, ستمبر 21, 2023
- Advertisment -

رپورٹر کی مزید خبریں

پاکستانشہداء کے ورثاء اور زخمیوں کی مالی مدد کی جائے : ڈاکٹر...

شہداء کے ورثاء اور زخمیوں کی مالی مدد کی جائے : ڈاکٹر اشرف آصف جلالی

لاہور : تحریک لبیک یا رسول اللہ صلی اللہ علیک وسلم کے سربراہ ڈاکٹر محمدا شرف آصف جلالی کی اپیل پر ملک بھر میں ” یوم شہداء ناموس رسالت ﷺ“ منایا گیا ۔

خطباء نے جمعۃ المبارک کے خطبہ کے موقع پر حالیہ شہداء ناموس رسالت ﷺ کو خراج تحسین پیش کیا اور ان کی ارواح کو ایصالِ ثواب کیا۔ اس موقع پر مرکز صراط مستقیم تاج باغ لاہور میں ”شہدائے ناموس رسالت ﷺ کانفرنس“ کا انعقاد کیا گیا ۔

کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے تحریک لبیک یارسول اللہ صلی اللہ علیک وسلم کے سربراہ ڈاکٹر محمدا شرف آصف جلالی نے کہا: حکومت عاشقانِ رسول ﷺ کے قاتلوں کو کٹہرے میں لائے۔ شہداء کے ورثاء اور زخمیوں کی مالی مدد کی جائے۔ معاہدے میں شہداء کو نظر انداز کرنا بہت بڑی ناانصافی ہے۔ ماورائے عدالت کشت و خون کا بازار گرم کرنے والوں کا تعین کیا جائے ۔

مذید پڑھیں :دیار خلافت کا سفر شوق (بائیسویں قسط)

انہوں نے کہا کہ جو کام مذاکرات سے ہو سکتا تھا اس کے لیے لاشیں کیوں گرائی گئیں۔ عوام میں عدمِ تحفظ کا احساس بڑھتا جارہا ہے۔ کارکنان اہل سنت کے خون کو بار بار ارزاں ٹھہرایا جارہا ہے۔ درود پڑھتے پُر امن اور نہتے عاشقانِ رسول ﷺ کو کس جرم کی وجہ سے گولیوں سے بھون دیا گیا ۔

اس میں کوئی شک نہیں کہ ناموس مصطفی ﷺ پر جان دینے کو عاشقان رسول ﷺ اپنے لیے سعادت سمجھتے ہیں مگر اس کا یہ مطلب نہیں ہے کہ عاشقان رسول ﷺ کو لاوارث سمجھ کے خواہ مخواہ ان کا خون بہایا جائے ۔ کانفرنس کے آخر میں شہداء کی ارواح کو ایصالِ ثواب بھی کیا گیا ۔

شہزاد ملک
شہزاد ملکhttp://alert.com.pk
شہزاد ملک سینیئر صحافی اور اینکر پرسن ہیں، نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے ممبر یں۔ آپ رائل نیوز، روز ٹی وی، کیپیٹل ٹی وی پر اینکر رہ چکے ہیں۔ آپ نے صحافت کا اغاز 10 برس قبل پاور 99 ایف ایم ریڈیو اسلام آباد سے کیا تھا، آج کل وہ آئن لائن نیوز ایجنسی کے ساتھ وابستہ ہیں اور الرٹ نیوز کیلئے ان کی تحقیقاتی خبریں آپ یہاں پڑھ سکتے ہیں۔
متعلقہ خبریں

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا