پاکستان کو دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں شکست، سیریز 1-1 سے برابر

پاکستان کو شکست

ہرارے: زمبابوے نے پاکستان کو دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں 18 رنز سے شکست دیکر سیریز 1-1 سے برابر کردی۔ 

تفصیلات کے مطابق زمبابوے کے شہر ہرارے میں کھیلے 3 ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کے دوسرے میچ میں زمبابوے نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان کو جیت کے لیے 118 رنز کا آسان ہدف دیا لیکن پاکستان کی پوری ٹیم 99 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔

میزبان ٹیم کی جانب سے تناشے کمن ہکاموے 34 رنز بناکر ٹاپ اسکوررر رہے، کپتان برینڈن ٹیلر 5 رنز بنانے میں کامیاب رہے۔

قومی ٹیم کی جانب سے دانش عزیز اور محمد حسنین نے دو دو، جب کہ حارث رؤف، فہیم اشرف اور عثمان قادر نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

ہدف کے تعاقب میں محمد رضوان 13 رنز بناکر آؤٹ ہوئے جب کہ کپتان بابراعظم کی 41 رنز کی اننگز بھی قومی ٹیم کے کام نہ آئی اور دانش عزیز 22 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

دوسری جانب بابراعظم کو ٹی ٹوئںٹی میں تیز ترین 2000 رنز مکمل کرنے کے لیے اب بھی 17 رنز درکار ہیں۔ اگر وہ اتوار کو آخری میچ میں یہ کارنامہ انجام دے دیتے ہیں تو ویرات کوہلی کا ریکارڈ اپنے نام کرلیں گے۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *