بھارتی اداکار امیت مستری دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے

بھارتی اداکار

ممبئی: بھارت کے مشہور اداکار امیت مستری دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے۔

تفصیلات کے مطابق میت مستری کی موت کی تصدیق ان کے مینجر مہارشی دیسائی نے کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ خبر سن کر میں صدمے کی کیفیت میں ہوں۔ امیت بالکل ٹھیک اور اپنے گھر پر تھے۔ یہاں تک کہ انہیں صحت کے مسائل بھی نہیں تھے۔

مہارشی دیسائی نے بتایا کہ ناشتے کے بعد اداکار امیت کو اچانک دل میں درد ہوا جو کہ ہارٹ اٹیک ثابت ہوا۔ انہوں نے اداکار کی موت کو تفریحی صنعت کے لیے بڑا نقصان قرار دیا۔

دوسری جانب بھارتی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ اداکار بالی وڈ فلم بھوت پولیس کے پراجیکٹ کا بھی حصہ تھے ، فلم کی کاسٹ میں ارجن کپور، سیف علی خان ،جیکولین فرنینڈنس ،یامی گوتھم اورفاطمہ ثناء شیخ شامل ہیں۔

واضح رہے امت مستری تھیٹر سے فلموں تک تمام پلیٹ فارمز پر ادکاری کے جوہر دکھاچکے ہیں۔ وہ’سات پھیروں کی ہیرا پھیری‘ ،’میڈم سر‘ اور ویب سیریز بندش بینڈیتھ سمیت متعدد ڈرامہ سیریل میں کردار ادا کرچکے ہیں۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *