کرونا مریضوں کا دوسروں سے ملنا حرام ہے : سعودی مفتی اعظم

ریاض : سعودی عرب کے مفتی اعظم اور علماء کونسل کے چیئرمین الشیخ عبدالعزیز بن عبداللہ آل الشیخ نے کورونا وائرس کے شکار مریضوں کا دوسرے افراد سے ملنا جلنا حرام قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ کورونا وبا کو روکنے کے لیے تمام افراد اپنے اپنے ممالک کی جانب سے بتائے گئے طریقہ کار اور ہدایات پر عمل کریں ۔

مفتی اعظم سعودی عرب نے کہا کہ اسلام انسانی جان کے تحفظ پر زور دیتا ہے، بالخصوص صحت مند کو بیمار پر اسی لیے کورونا کا شکار افراد دوسروں کا خیال رکھیں ۔

مذید پڑھیں :واٹر بورڈ :طاقتور ترین افسر ایوب شیخ کی KWSSIP کی PD شپ ختم

ان کا مذید کہنا ہے کہ صحت مند افراد سے دور رہیں، اگر کوئی بھی شخص وبا کا شکار ہے تو اس کو چاہیے کہ وہ ’’خود کو ہلاکت میں نہ ڈالو‘‘ کے قرآنی فرمان پر عمل کرے ۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *