اسلام بچیوں کو تعلیم اور وراثت میں حق دینے کا حکم دیتا ہے، علامہ طاہر محمود

اسلام آباد : وزیراعظم کے نمائندہ خصوصی برائے مذہبی ہم آہنگی و مشرق وسطیٰ اور پاکستان علماءکونسل کے چیئرمین حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے کہ اسلام کی پہلی گواہی سیدہ خدیجة الجکبریٰؓ نے دی، خلفاءراشدین نے اسلامی تعلیمات میں رہنمائی کے لئے امہات المومنین سے رجوع کیا، اسلام بچیوں کو تعلیم اور وراثت میں حق دینے کا حکم دیتا ہے، جبری شادی یا مذہب کی تبدیلی کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں۔

جمعہ کو لاہور گرینڈ جامع مسجد بحریہ ٹائون میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اسلام عاقل بالغ کی شادی کا حکم دیتا ہے، نابالغ بچی کی شادی شریعت اسلامیہ میں جائز نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر ماں صحت مند ہو گی تو بچے بھی صحت مند ہوں گے لہذا بچوں کو دودھ پلانے سے لے کر تربیت تک شریعت اسلامیہ کے احکامات سے ہی ہم معاشرہ میں بہتری پیدا کر سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ چھ ماہ میں جبری مذہب کی تبدیلی یا شادیوں کی شکایات نہایت کم ہوئی ہیں۔ حافظ طاہر محمود اشرفی نے عوام سے اپیل کی کہ وہ احتیاطی تدابیر پر عمل کریں اور رش کی جگہوں پر جانے سے گریز کریں۔ انہوں نے کہا کہ پوری دنیا تسلیم کر رہی ہے کہ مساجد میں احتیاطی تدابیر پر مکمل عمل ہوا ہے، ہمیں مزید احتیاط کی ضرورت ہے۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *