میونسپل کمشنر ملیر سے مزدور اتحاد الائنس کے عہدیداران کی ملاقات، کانٹریکٹ ملازمین کے مسائل پر گفتگو

مزدور اتحاد الائنس

کراچی: میونسپل کمشنر بلدیہ عالیہ ملیر ریاض احمد کھتری نے مزدور اتحاد الائنس (ایم آئی اے) ملیر ٹاؤن سے کانٹریکٹ ملازمین کے مسائل پر بات چیت کی ہے۔ 

الرٹ نیوز کو حاصل ہونے والی تفصیلات کے مطابق مزدور اتحاد الائنس ایک مرتبہ پھر بلدیہ عالیہ ملیر میں کانٹریکٹ پر کام کرنے والے ملازمین کے مسائل کے حل کے لیے عزم کا اظہار کیا ہے۔

اس سلسلے میں ایم آئی اے کے عہدیداران نے میونسپل کمشنر بلدیہ عالیہ ملیر ریاض احمد کھتری سے ملاقات کی اور ان کے سامنے کانٹریکٹ ملازمین کے مسائل رکھے۔

ریاض احمد کھتری نے بھی مزدور اتحاد الائنس کو ملازمین کے مسائل کے حل کی یقین دہانی کروائی ہے۔

مذکورہ ملاقات کے دوران مزدور اتحاد یونین ڈسٹرکٹ ملیر کے وائس چیئرمین بشیر اللہ دتہ، صدر مورس سنی، جنرل سیکریٹری ممتاز عامر، ویلفیئر سیکریٹری امجد اور جوائنٹ سیکریٹری مہتاب احمد بھی موجود تھے۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *