بھارت میں کورونا کیسز میں اضافہ، ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا انعقاد چیلنج بن گیا

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ

دبئی: بھارت میں کورونا کیسز میں ریکارڈ اضافے کے باعث ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا انعقاد آئی سی سی کے لیے چیلنج بن گیا۔

تفصیلات کے مطابق رواں سال اکتوبر نومبر میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ بھارت میں شیڈول ہے لیکن بھارت میں کورونا کیسز میں ریکارڈ اضافہ ہورہا ہے جس سے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے حکام میں تشویش بڑھنے لگی۔

رپورٹس کے مطابق آئی سی سی کے وفد نے چند روز بعد بھارت کا دورہ کرنا ہے جہاں وہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے حوالے سے حتمی فیصلہ کریں گے اور میچز کے مجوزہ مقامات سمیت دوسرے اہم بنیادی امورز کا جائزہ لیاجائے۔

آئی سی سی کے لیے سب سے بڑا چیلنج ٹیموں، براڈکاسٹرز اور دوسرے ضروری اسٹاف کی صحت کو یقینی بنانا ہے۔ بھارت کا دورہ کرنے والا وفد اپنی رپورٹ تیار کرکے ممبر ممالک کے ساتھ شیئر کرے گا جس کی روشنی میں اگلے لائحہ عمل طے کیے جائیں گے۔

ذرائع نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ آئی سی سی کو بھارت میں کورونا کے بڑھتے کیسز پر انتہائی تشویش پائی جاتی ہے جب کہ خود آئی سی سی وفد کے لیے بھی موجودہ صورتحال میں بھارت جانا بھی ایک چیلنج قرار دیا جا رہا ہے۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *