بابراعظم کی ون ڈے کے بعد ٹی ٹوئںٹی رینکنگ میں بھی ترقی

بابراعظم

دبئی: قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں بھی ایک درجہ ترقی پا کر دوسرے نمبر پرپہنچ گئے۔

تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کاؤنسل نے نئی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ جاری کردی جس میں پاکستانی کپتان بابر اعظم دوسرے نمبر پر آ گئے ہیں۔ ان کے پوائنٹس کی تعداد 844 ہوگئی ہے۔

انگلینڈ کے ڈیوڈ ملان 892 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر موجود ہیں جب کہ آسڑیلوی کپتان ایرون فنچ ایک درجے تنزلی کے بعد تیسرے نمبر پر چلے گئے۔

نیوزی لینڈ کے ڈیون کونوے چوتھے اور بھارتی کپتان ویرات کوہلی رینکنگ میں پانچویں پوزیشن پر موجود ہیں۔

دوسری جانب جنوبی افرقیا کے خلاف تیسرے میچ میں ناقابل شکست 73 رنز بنانے والے محمد رضوان نے 8 درجے ترقی سے کیریئر بیسٹ 15 ویں پوزیشن سنبھال لی۔ فخر زمان کا بھی ون ڈے کے بعد ٹی 20 رینکنگ میں بھی ترقی کا سفر جاری ہے، 17 درجے بہتری سے وہ اب 33 ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *