ناقص کارکردگی پر SHO شرافی گوٹھ کو شوکاز جاری

کراچی : ایس پی ملیر نے ناقص کارکردگی پر ایس ایچ او شرافی گوٹھ کو شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے سات روز میں وضاحت طلب کر لی ہے ۔

ایس پی ملیر آفس سے جاری شوکاز نوٹس کے مطابق اسٹریٹ کرائم، مزاحمت پر شہریوں کے زخمی ہونے سمیت سنگین جرائم میں ملوث ملزمان کی فہرست ارسال ہونے کے باوجود تاحال گرفتاری نا کرنا اور لوٹ مار کے وارداتوں معمول بنتی جا رہی ہے ۔

ایس پی ملیر سنگھار ملک کی جانب سے ایس ایچ او شرافی گوٹھ عدیل شاہ کو جاری کئے گئے شوکاز نوٹس کے مطابق علاقے میں پولیس گشت اور نہ ہی موٹر سائیکل سوار اہلکار گشت کر تے دیکھا دیتے ہیں، جس کی وجہ سے لوٹ مار کی وارداتیں معمول بنتی جا رہی ہیں اور اسٹریٹ کریمنل کے ہاتھوں مزاحمت کے دوران کئی شہری زخمی بھی ہو چکے ہیں ۔

مذید پڑھیں :حِجاب ، حرم حیاء اور حدود اللہ

جب کہ کہ سنگین جرائم میں ملوث ملزمان کی فہرست مہیا کرنے کے باوجود گرفتار نہیں کر سکے، جس سے واضح ہوتا ہے کہ پولیس ملزمان کی سرپرستی کر رہی ہے، اور علاقے میں لوٹ مار کی وارداتیں عام ہو چکی ہیں ۔

جس پر ایس ایچ او شرافی گوٹھ عدیل شاہ ناکام دکھائی دیتا ہے، جرائم پر قابو نا پانے پر ایس پی ملیر نے سات روز میں سوکاز نوٹس کے زریعے تھانیدار سے وضاحت طلب کر لی ہے ۔ خیال رہے کہ 89 کے اطراف ، محمد نگر، اور معین آباد میں منشیات بھی فروخت ہو رہی ہے ۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *