ممتاز اسکالر مولانا وحید الدین خان 96 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

دہلی انڈیا : ممتاز اسکالر اور مصنف مولانا وحید الدین خان 96 برس کی عمر میں انتقال کر گئے ۔

علمی اور فکری حلقوں میں انہیں انتہائی احترام کی نگاہ سے دیکھا جاتا تھا ۔ وہ تا دم مرگ بین المذاہب ہم آہنگی اور امن کے علم بردار رہے ۔ مولانا وحید الدین خان کی وفات مسلمانوں کے لیے اس دہائی کی شاید سب سے زیادہ افسوسناک خبر ہے ۔

مذید پڑھیں :کراچی میں پارکنگ مافیا کا منظم ترین دھندہ کیسے چلتا ہے ؟

مرحوم 96 سال کی عمر میں بھی دعوت و ارشاد کے زمرے میں اپنے معمولات زندگی جاری رکھے ہوئے تھے ۔ ان کے قلم اور زبان سے نکلے بے شمار اقوال و افکار حکمت و دانائی کا شاہکار ہیں ۔

انسان ہونے کے ناطے کمی بیشی بھی سرزد ہوتی رہتی ہے اور دوسرے انسانوں کو آپ کے افکار و اقوال سے اختلاف بھی ہوتا ہے۔ خدا ان کی مغفرت فرمائے آمین ۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *