آزادی مارچ کا شیڈول کیا ہو گا ؟

رپورٹ :اختر شیخ

آزادی مارچ کارواں میں شرکت کیلئے اضلاع کی سطح پرجے یو آئی کے قافلے سہراب گوٹھ پہنچیں گے ۔”جمعیت علماء اسلام کراچی کے 6 اضلاع کے صدر مقامات سے قافلے اتوار کی صبح 9 بجے روانہ ہوں گے ۔ضلع غربی کا مرکزی قافلہ حبیب بینک ناظم آباد نمبر 2 قدسیہ مسجد کے سامنے سے روانہ ہوگا ۔اس قافلے کی قیادت مولانا عمر صادق، قاری محمد عثمان ، فخر الدین رازی حافظ نعیم کریں گے۔

ضلع جنوبی کا قافلہ بوٹ بیسن سے روانہ ہوگا ۔ضلعی امیر مولانا نورالحق ، قاری روح الامین، مولانا عبداللہ بلوچ کی قیادت کریں گے ۔ ضلع ملیر کا قافلہ داود چورنگی لانڈھی سے روانہ گا۔ قافلے کی ضلعی امیر مولانا احسان اللہ ٹکروی ، مفتی حنیف ، مولانا اجمل شیرازی دیگر کریں گے ۔

ضلع شرقی کا قافلہ پٹیل پاڑہ اور سہراب گوٹھ سے روانہ ہوگا ۔ قافلے کی قیادت مولانا عبدالکریم عابد ، مولانا فتح اللہ ، مولانا غیاث ، فاروق سید و دیگر کریں گے۔ ضلع وسطی کا قافلہ سخی حسن چورنگی سے روانہ ہوگا ۔ قافلے کی قیادت مولانا عبدالرشید نعمانی ، مولانا زرین شاہ ، مولانا خیر الحق ابرار، مولانا گل محمد طالونی کریں گے۔

ضلع کورنگی کا قافلہ مہران ٹاون کورنگی سے نکلے گا ۔ قافلے کی قیادت ضلعی امیر مفتی عبدالحق عثمانی، قاری فیض الرحمن عابد ، مولانا فاروق خلیل کریں گے۔ گڈاپ ٹاؤن سے قافلہ ڈاکٹر نصیرالدین سواتی کی قیادت میں گلشن معمار سے روانہ ہوگا ۔ قافلہ شریف گبول ، طلحہ زبیر سواتی ، قاری یونس ، اشرف مینگل کی قیادت میں سہراب گوٹھ پہنچے گا۔

سہراب گوٹھ کراچی مین جلسہ کی باقاعدہ اجازت موصول

کراچی سہراب گوٹھ میں آزادی مارچ کے لئے باقاعدہ جلسے کی اجازت دے دی گئی ہے ،جس کو نوٹی فکیشن الرٹ نیوز نے حاصل کرلیاہے .

مولانا محمد صالح اندھنڑ سیکرٹری جنرل جے یو آئی سکھر کے مطابق جے یو آئی کے آزادی مارچ کے سلسلے میں روہڑی بائی پاس پر کاروان کے قیام کیلئے انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں .20 ایکڑ سے زائد اراضی پر ٹینٹ اور لائٹنگ سمیت دیگر تمام انتظامات مکمل کر لے گئے ہیں . مولانا فضل الرحمان کی قیادت میں 27 اکتوبر کو کراچی سے شروع ہونے والا مارچ سکھر میں قیام کرے گا . جے یو آئی کی جانب سے 5 لاکھ سے زائد افراد کے قیام طعام اور سیکیورٹی کے انتظامات مکمل ہو گئے ہیں .

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *